QR codeQR code

سابق ایف بی آئی افسر کے بارے میں ہمارے پاس کوئی معلومات نہیں ہیں

امریکی حکام ایران کے خلاف بے بنیاد الزامات لگا رہے ہیں.

11 Mar 2018 گھنٹہ 20:25

بہرام قاسمی کا گزشتہ روز لاپتہ امریکی شہری رابرٹ لوینسن کے لاپتہ ہونے کے حوالے سے امریکی وزارت خارجہ کے ایران مخالف بیان پر اپنے ردعمل کا اظہار


ایرانی دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ سابق ایف بی آئی افسر نے ہمارے ملک کا دورہ کیا اور اس کے بعد وہ واپس چلے گئے اب اس کے بارے میں ہمارے پاس کوئی معلومات موجود نہیں ہیں.

یہ بات بہرام قاسمی نے گزشتہ روز لاپتہ امریکی شہری رابرٹ لوینسن کے لاپتہ ہونے کے حوالے سے امریکی وزارت خارجہ کے ایران مخالف بیان پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہی.

بہرام قاسمی نے لوینسن کے خاندان کی مدد کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کے انسانی موقف پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے اس حوالے سے امریکی حکومت کو کوئی وعدہ نہیں دیا.

قاسمی نے کہا کہ اس سے پہلے امریکی حکام نے جنوبی ایشیا کے ایک حصہ میں لوینسن کی موجودگی کی تصدیق کی مگر اب ایران کے خلاف بے بنیاد الزامات لگا رہے ہیں اور ہم نے کبھی بھی انسانی مدد سے دریغ نہیں کیا.

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ایرانی شہریوں کے حوالے سے امریکہ غیر انسانی موقف اختیار کر لیتا ہے مگر اسلامی جمہوریہ ایران نے ایف بی آئی کے سابق افسر کے حوالے سے ہرممکن مدد فراہم کی.


خبر کا کوڈ: 317538

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/317538/سابق-ایف-بی-آئی-افسر-کے-بارے-میں-ہمارے-پاس-کوئی-معلومات-نہیں-ہیں

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com