صیہونی فوجیوں کی جارحیت جاری

فلسطینی شہریوں کے خلاف صیہونی حکومت کی بربریت کا سلسلہ جاری
الخلیل کے علاقہ باب الزاویہ میں غاصب صیہونی فوج کی فائرنگ میں ایک فلسطینی نوجوان شہید اور چھیاسٹھ دیگر زخمی ہوگئے
تاریخ شائع کریں : شنبه ۱۹ اسفند ۱۳۹۶ گھنٹہ ۲۱:۰۹
موضوع نمبر: 317352
 
غزہ اور غرب اردن پر صیہونی فوجیوں کی جارحیت میں ایک فلسطینی نوجوان شہید اور کئی دیگر زخمی ہو گئے۔

فلسطین کی ہلال احمر نے کہا ہے کہ فلسطینی شہریوں کے خلاف صیہونی حکومت کی بربریت کا سلسلہ جاری ہے- الخلیل کے علاقہ باب الزاویہ میں غاصب صیہونی فوج کی فائرنگ میں ایک فلسطینی نوجوان شہید اور چھیاسٹھ دیگر زخمی ہو گئے۔

الجعبری نامی یہ فلسطینی نوجوان صیہونی فوج کی فائرنگ میں زخمی ہو گیا تھا جو اسپتال پہنچنے کے بعد شہید ہو گیا۔فلسطین کی ہلال احمر کی رپورٹ کے مطابق دو فلسطینی نوجوان گولیوں سے انّیس فلسطینی ربڑ کی گولیوں سے اور پینتالیس فلسطینی گیس کے شیل اور صیہونی فوجیوں کے تشدد کی وجہ سے زخمی ہوئے۔

امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے بیت المقدس کو فلسطین کا دارالحکومت قرار دیئے جانے کے بعد سے دنیا کے کئی ممالک اور فلسطین میں احتجاج کا سلسلہ شروع ہوا ہے جو بدستور جاری ہے۔
Share/Save/Bookmark