QR codeQR code

اقوام متحدہ کے حقوق انسانی کے سربراہ امریکی کٹھ پتلی ہیں

زید رعد ایک ناسور بن چکے ہیں انہیں ہم پر تنقید کرنے کا کوئی حق نہیں

10 Mar 2018 گھنٹہ 9:50

صدر نکولس مادورو نے مزید کہا کہ دائیں بازو والے ان کی حکومت کو سبو تاژ کرنے کے لیے سازشیں کررہے ہیں اور اقوام متحدہ کا ہائی کمشنر دائیں بازو کا فاشسٹ ہے


وینزویلا کے صدر کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کے حقوق انسانی کے سربراہ امریکی کٹھ پتلی ہیں۔

وینزویلا کے سوشلسٹ صدر نکولس مادورو نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے حقوق انسانی کے سربراہ امریکی کٹھ پتلی ہیں انہوں نے کہا کہ زید رعد ایک ناسور بن چکے ہیں انہیں ہم پر تنقید کرنے کا کوئی حق نہیں ہے ۔

صدر نکولس مادورو نے مزید کہا کہ دائیں بازو والے ان کی حکومت کو سبو تاژ کرنے کے لیے سازشیں کررہے ہیں اور اقوام متحدہ کا ہائی کمشنر دائیں بازو کا فاشسٹ ہے ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کا زر خرید ہے وہ ہمارے ملک میں اپنی ساکھ کھوچکا ہے ۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے حقوق انسانی کے سربراہ زید رعد نے بدھ کو کہا تھا کہ وینزویلا میں انسانیت کے خلاف جرائم میں سکیورٹی فورسز ملوث ہیں اور وہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کررہی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 317153

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/317153/اقوام-متحدہ-کے-حقوق-انسانی-سربراہ-امریکی-کٹھ-پتلی-ہیں

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com