سری لنکا میں مسلم مخالف فسادات/ ملک بھر میں سوشل میڈیا پرپابندی عائد

ٹیلی کام اتھارٹی اینڈ کمیونی کیشن نے ملک بھر میں تین دن کےلیے فیس بک،وائبر اور واٹس ایپ کو بلاک کردیا
سری لنکا کے طول و عرض میں مسلمانوں پر بدھ بھکشوؤں کے حملوں کے بعد متعدد علاقوں میں حالات تاحال کشیدہ ہیں،بدھ مت کے پیروکاروں نے مسلم مخالف کارروائیاں کرتے ہوئے مسلمانوں کو بھاری جانی ومالی نقصان پہنچایا ہے
تاریخ شائع کریں : پنجشنبه ۱۷ اسفند ۱۳۹۶ گھنٹہ ۰۹:۱۶
موضوع نمبر: 316786
 
سری لنکا میں مسلم مخالف فسادات کے بعد ملک بھر میں سوشل میڈیا پرپابندی عائد کردی گئی۔

غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق کشیدہ حالات کے سبب سری لنکا کی حکومت نے ملک بھر میں سوشل میڈیا پرعارضی پابندی عائد کردی ہے،ٹیلی کام اتھارٹی اینڈ کمیونی کیشن نے ملک بھر میں تین دن کےلیے فیس بک،وائبر اور واٹس ایپ کو بلاک کردیا ہے جب کہ حکومت نے سوشل میڈیا پرعارضی پابندی کی وجہ مسلمانوں پر ہونے والے حملوں کی خبروں کو روکنا بتایا ہے۔

واضح رہے کہ سری لنکا کے طول و عرض  میں مسلمانوں پر بدھ بھکشوؤں  کے حملوں کے بعد متعدد علاقوں میں حالات تاحال کشیدہ ہیں،بدھ مت کے پیروکاروں نے مسلم مخالف کارروائیاں کرتے ہوئے مسلمانوں کو بھاری جانی ومالی نقصان پہنچایا ہے جب کہ حکومت نے فسادات میں کئی ہلاکتوں کے بعد ملک بھر میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔
Share/Save/Bookmark