افغانستان میں امن سے پاکستان میں امن ہو گا

افغانستان میں امن کےلیے امریکا طالبان سے امن ڈیل کرے
ناصر جنجوعہ کا کہنا تھا کہ امریکا جیتنے کے بجائے تنازعہ ختم کرنےکی کوشش کرے اور امریکا، افغانستان میں فوجی فتح کا خواب دیکھنا چھوڑ دے۔
تاریخ شائع کریں : پنجشنبه ۱۷ اسفند ۱۳۹۶ گھنٹہ ۰۹:۱۰
موضوع نمبر: 316784
 
مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن کےلیے امریکا طالبان سے امن ڈیل کرے۔

پاکستان کے مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ  نےامریکی اخبار کو انٹڑویو دیتے ہوئے کہا کہ افغان صدر اشرف غنی نے طالبان کو مذاکرات کی پیشکش کر کے بہت اچھا اقدام کیا، مگر انھوں نے 3 برس پہلے یہ پیشکش کیوں نہیں کی؟ امریکا، طالبان سے مذاکرات میں مزید لچک کا مظاہرہ کرے۔

ناصر جنجوعہ  کا کہنا تھا کہ امریکا جیتنے کے بجائے تنازعہ ختم کرنےکی کوشش کرے اور امریکا، افغانستان میں فوجی فتح کا خواب دیکھنا چھوڑ دے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تشدد کم کرنے کے لیے یہی آگے بڑھنے کا راستہ ہے، افغانستان میں امن سے پاکستان میں امن ہو گا،پاکستان پہلے ہی بھاری قیمت ادا کر چکا ہے۔
Share/Save/Bookmark