QR codeQR code

یمن میں سعودی جارح افواج کی پیشقدمی ناکام بنا دی گئی

جوابی کارروائئ کے باعث سعودی فوج کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا

7 Mar 2018 گھنٹہ 12:20


یمنی فوج نے بحیرہ احمر کے جنوبی ساحلی علاقوں سے سعودی اتحاد کی فوج کی پیشقدمی کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔

 یمنی ذرائع کے مطابق سعودی اتحاد کے فوجیوں نے بحیرہ احمر کے جنوبی ساحلوں سے یمن میں دراندازی کی کوشش کی تاہم یمنی فوج کی جوابی کارروائی کے باعث بھاری جانی نقصان اٹھاتے ہوئے انھیں پسپا ہونا پڑا۔

 یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے مختلف علاقوں میں قائم سعودی فوجی اتحاد کے ٹھکانوں پر گولہ باری کی جس کے نتیجے میں سعودی اتحاد کے متعدد فوجی ہلاک اور زخمی ہو گئے۔

 صوبہ البیضا میں بھی یمنی فوج کے حملے میں سعودی عرب کے حمایت یافتہ مستعفی صدر منصور ہادی کے متعدد مسلح دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

تعز میں بھی یمنی فوج اور منصور ہادی کے مسلح دہشت گردوں کے درمیان گھمسان کی لڑائی ہوئی ہے۔

 
 دوسری جانب  سعودی حکومت کے لڑاکا طیاروں نے صوبہ تعز میں یمنی فوج کے ٹھکانوں پر شدید بمباری کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 316639

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/316639/یمن-میں-سعودی-جارح-افواج-کی-پیشقدمی-ناکام-بنا-دی-گئی

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com