بھارتی جہاز اسرائیل آنے کے لئے سعودی فضائئ حدود استعمال کریں گے

غاصب صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نے تصدیق کردی/ سعودی حکومت کی تردید
تاریخ شائع کریں : سه شنبه ۱۵ اسفند ۱۳۹۶ گھنٹہ ۱۲:۳۶
موضوع نمبر: 316388
 
 غاصب صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نے تصدیق کی ہے کہ سعودی عرب نے بھارتی ایئرلائن ’’ایئر انڈیا‘‘ کو اسرائیل کی پروازوں کیلئے اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے گزشتہ روز واشنگٹن میں اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب نے بھارتی ایئرلائن ’’ایئرانڈیا‘‘ کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ دوسری جانب سعودی حکام اور ایئر انڈیا انتظامیہ کی جانب سےابھی تک  اسرائیلی وزیر اعظم کے اس دعوے کی تصدیق نہیں کی گئی۔

واضح رہے کہ بھارتی ایئرلائن نے گزشتہ ماہ سعودی فضائی حدود کی اجازت ملنےکادعویٰ کیاتھا جب کہ بھارتی ایئرلائن نےاسرائیل کیلیےہفتہ وار 3 پروازوں کابھی اعلان کیاتھا۔ دوسری جانب سعودی ایوی ایشن نے بھارتی ایئرلائن کو اسرائیل کیلئے اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت کی تردید کی تھی۔
Share/Save/Bookmark