QR codeQR code

چین کا دفاعی بجٹ کی مد میں 175 ارب ڈالر مختص کرنے کا اعلان

تجارتی جنگ کی امریکی دھمکیوں سے مرعوب نہیں:چین

5 Mar 2018 گھنٹہ 17:05

ملکی سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے فوج کو ‘پتھر کی مانند مضبوط’ ہونا چاہیے:چین کے وزیراعظم


چین نے آئندہ سال کے لئے دفاعی بجٹ کی مد میں 10 کھرب یوان (175 ارب ڈالر) کی رقم مختص کرنے کا اعلان کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چین نے آئندہ سال کے لئے اپنے دفاعی بجٹ کی مد میں گزشتہ سال کی نسبت 8 فیصد اضافہ کرتے ہوئے 10 کھرب یوان (175 ارب ڈالر) کی رقم مختص کرنے کا اعلان کیا ہے۔

بیجنگ میں ہونے والے پارلیمنٹ کے سالانہ اجلاس میں چین کے وزیراعظم لی کی چیانگ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم لی نے دفاعی بجٹ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ملکی سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے فوج کو ‘پتھر کی مانند مضبوط’ ہونا چاہیے۔

حکومت کا کہنا ہے کہ آئندہ سال میں حکومت کے تین اہم اہداف ہیں۔ جن میں چین کے لیے مالیاتی خطرہ کو کم کرنا، آلودگی کو لگام دینا اور بڑھتی ہوئی غربت کو کم کرنا شامل ہیں جب کہ آئندہ مالی سال کے لیے اقتصادی شرح نمو کا ہدف 6.5 فیصد مقرر کیا ہے جو 2017 کی اقتصادی شرح نمو کے مقابلے میں قدرے کم ہے۔

چین کا امریکا کے ساتھ تجارتی سرپلس تاریخ کی بلند ترین سطح 276 ارب ڈالر پر ہے۔ چین نے تنبیہ کی ہے کہ اگرچہ وہ امریکہ کے ساتھ تجارتی جنگ نہیں چاہتا تاہم اگر اس کی معیشت کو نقصان پہنچا تو وہ بھی خاموش نہیں بیٹھے گا۔

اجلاس میں چین کی نیشنل پیپلز کانگریس کی جانب سے ملک کے صدر کے لیے زیادہ سے زیادہ دو ادوار کی شرط ختم کرنے کی تجویز کی منظوری کا بھی امکان ہے۔ کانگریس کی جانب سے اس تجویز کی منظوری کے بعد صدر شی جن پینگ چیئرمین ماؤ کے بعد سب سے طاقتور چینی رہنما بن جائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 316295

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/316295/چین-کا-دفاعی-بجٹ-کی-مد-میں-175-ارب-ڈالر-مختص-کرنے-اعلان

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com