QR codeQR code

پاکستان کی جانب سے لانگ رینج اینٹی شپ میزائل کا کامیاب تجربہ.

پاکستانی بحریہ کا "حربہ" کروز میزائل کا کامیاب تجربہ.

5 Mar 2018 گھنٹہ 16:59

کراچی،شمالی بحیرہ عرب میں پاکستان بحریہ اور پاکستان فضائیہ نے لانگ رینج اینٹی شپ کروز میزائلوں کی فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ کیا ہے۔


پاکستان: کراچی،، شمالی بحیرہ عرب میں پاک بحریہ اور پاک فضائیہ نے لانگ رینج اینٹی شپ کروز میزائلوں کی فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ  کیا ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق میزائل فائرنگ کا یہ مظاہرہ بحری مشق رباط کے اختتام پر کیا گیا ۔ میزائل JF-17تھنڈر ایئر کرافٹ اور پاک بحریہ کے F-22P فریگیٹ پی این ایس سیف سے فائر کیے گئے۔

پی این ایس سیف نے سطح سمندر سے سطح سمندر پر مار کرنے والا مزائل C-802 فائر کیا جب کہ JF-17 تھنڈر نے ہوا سے سطح سمندر پر مار کرنے والا مزائل C-802AK فائر کیا۔ دونو ں پلیٹ فارمز سے فائر کیے گئے میزائلوں نے اپنے اپنے اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی اور سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل سہیل امان نے پی این ایس نصر سے میزائلوں کی فائرنگ کا مظاہرہ دیکھا۔

اس موقع پر نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا کہنا تھا کہ بحیرہ عرب میں مزائل فائرنگ کا یہ تجربہ پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کے مشترکہ آپریشنز کی صلاحیت کا منہ بولتا ثبوت ہے، پاک بحریہ اور پاک فضائیہ ملکی سرحدوں کے تحفظ کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔

بعد ازاں پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کی جانب سے مشترکہ فلائی پاسٹ کا شاندار مظاہرہ بھی پیش کیاگیا ۔ امیرالبحر نے اس موقع پر پاکستان نیول فلیٹ کی آپریشنل تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔


خبر کا کوڈ: 316294

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/316294/پاکستان-کی-جانب-سے-لانگ-رینج-اینٹی-شپ-میزائل-کا-کامیاب-تجربہ

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com