تاریخ شائع کریں2018 5 March گھنٹہ 16:38
خبر کا کوڈ : 316290

مشرقی وسطی میں ایران کا کردار قابل قدر ہے. یقینا ایران، امریکہ کی تمام سازشوں کے سامنے کامیاب ہوگا.

مشرقی وسطی میں ایران کا کردار قابل قدر ہے. یقینا ایران، امریکہ کی تمام سازشوں کے سامنے کامیاب ہوگا.
متحدہ عرب امارات میں تعینات سابق پاکستانی سفیر نے انسداد دہشتگردی پر ایرانی کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران خطے میں دہشتگردی کے خاتمے کے لئے سنجیدہ ہے.

سید قیصر حسین جو اس سے پہلے پاکستان کے ڈپٹی ایئرچیف بھی رہ چکے ہیں، انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف اور مشرقی وسطی میں ایران کا کردار قابل قدر ہے. یقینا ایران، امریکہ کی تمام سازشوں کے سامنے کامیاب ہوگا.

سید قیصر حسین نے مزید کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف منفی اور جارحانہ پالیسی پر عمل پیرا ہے مگر اسے علم نہیں کہ ایرانی قوم ایک طاقتور قوم ہے جس کے سامنے امریکی پالیسیوں کو شکست کے سوا کچھ نہیں ملے گا.

سید قیصر حسین کا کہنا تھا کہ 1979 میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد ایران نے اپنے دفاع کے لئے ہر محاذ پر جنگ لڑی ہے اور اس نے ہرگز امریکی اجارہ داری کو بھی تسلیم نہیں کیا ہے.

ایران کے مثبت کردار کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران پرامن اور امن پسند ملک ہے جس کا مقصد علاقائی امن و استحکام کے لئے کام کرنا ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے علاقائی اور عالمی مسائل پر ایک منطقی اور تعمیری مؤقف اپنایا ہے جو امریکہ اور صہیونیوں سے ہضم نہیں ہوتا.

شام میں جنگ اور تشدد کی طولات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سید قیصر حسین نے کہا کہ ایران نے شامی حکومت کی حمایت کرتے ہوئے اس مسئلے پر تعمیری کردار ادا کررہا ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب، بحرین اور متحدہ عرب امارات سب خطے میں امریکی حامی ہیں اور امریکی پالیسیوں پر چلنے والے ممالک بنے ہوئے ہیں.
https://taghribnews.com/vdcaoinew49n6u1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ