QR codeQR code

ایران میں کوئی سرگرم تنصیبات موجود نہیں:بہرام قاسمی

ایران میں جوہری تجربات پر پابندی کے جامع معاہدے سے متعلق کوئی نظام قائم نہیں ہے

5 Mar 2018 گھنٹہ 16:34

ایرانی دفتر خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے المانیٹر کی رپورٹ کی تردید کر دی


اسلامی جمہوریہ ایران نے ملک میں جوہری تجربات پر پابندی کے جامع معاہدے (CTBT) سے متعلق تنصیبات یا معائنہ کاری کے نظام کی موجودگی کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حوالے سے امریکہ سے معائنہ کاری کی تنصیبات لانے کی رپورٹس بے بنیاد ہیں.

امریکی ویب سائیٹ المانیٹر نے دعوی کیا تھا کہ جوہری معاہدے اور ایران کی جوہری سرگرمیوں پر سخت نگرانی کے لئے ایران کی جانب سے امریکہ کے معائنہ کاری کے سازوسامان کے لئے این او سی جاری کردیا گیا ہے.

ایرانی دفتر خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے المانیٹر کی رپورٹ کی تردید کرتے ہوئے اسے من گھڑت اور بے بنیاد قرار دیا.

ترجمان بہرام قاسمی نے کہا کہ نہ تو ایران میں جوہری تجربات پر پابندی کے جامع معاہدے سے متعلق کوئی نظام قائم ہے اور نہ ہی ہماری سرگرمیوں کے حوالے سے اس معاہدے کے مشن کو کوئی معلومات فراہم کیا جاتا ہے.

قاسمی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے جوہری تجربات پر پابندی کے معاہدے پر دستخط تو کیا ہے مگر اسے پاس کرنے پر ووٹ نہیں دیا.

انہوں نے کہا کہ لہذا اس معاہدے سے متعلق ایران میں کوئی سرگرم تنصیبات یا نگرانی کے سازوسامان موجود نہیں اور نہ ہی ہماری جانب سے اس معاہدے کے مشن کو کوئی اطلاعات فراہم کی جاتی ہیں.


خبر کا کوڈ: 316288

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/316288/ایران-میں-کوئی-سرگرم-تنصیبات-موجود-نہیں-بہرام-قاسمی

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com