QR codeQR code

ایران جوہری معاہدے کو بڑی اہمیت حاصل ہے:یوکیا امانو

عالمی ادارے کو ایران کی تمام جوہری تنصیبات تک رسائی حاصل رہی ہے.

5 Mar 2018 گھنٹہ 16:26

(IAEA) کے ڈائریکٹر جنرل:ایران جوہری معاہدے کی شکست سے چندفریقی تعاون بالخصوص اعتمادسازی کو عمل کے لئے تباہ کن ثابت ہوگی.


بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) کے ڈائریکٹر جنرل نے اس بات پر انتباہ کیا ہے کہ ایران جوہری معاہدے کی شکست سے چندفریقی تعاون بالخصوص اعتمادسازی کو عمل کے لئے تباہ کن ثابت ہوگی.

یوکیا امانو نے پیر کے روز ویانا میں عالمی جوہری ایجنسی کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران جوہری معاہدے کو بڑی اہمیت حاصل ہے. عالمی جوہری ادارہ گزشتہ دو سالوں سے اس معاہدے سے متعلق شفافیت اور درست نفاذ کی جانج پڑتال پر کام کررہا ہے.

امانو نے مزید کہا کہ جوہری امور کے حوالے سے اعتمادسازی عمل کی بحالی کے لئے ایران جوہری معاہدہ ایک اہم سنگ میل ہے.

انہوں نے کہا کہ ہم اس بات کی دوبارہ تصدیق کرتے ہیں کہ ایران اب تک اس معاہدے سے متعلق اپنے وعدوں پر قائم ہے اور ایران کی جانب سے اس عمل کا تسلسل جاری رہنا ناگزیر ہے.

یوکیا امانو نے مزید کہا کہ عالمی جوہری ادارے نے ایران سے ایٹمی ایندھن کے عمل کے فروغ اور نئی جوہری سرگرمیوں سے متعلق مزید معلومات کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہوا ہے.

انہوں نے اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ ایران کی جوہری سرگرمیوں کو مشکوک مسئلہ نہیں دیکھا گیا اور عالمی ادارے کو ایران کی تمام جوہری تنصیبات تک رسائی حاصل رہی ہے.

تفصیلات کے مطابق، عالمی جوہری ادارے کے بورڈ آف گورنرز اپنی آئندہ سہ ماہی نشست میں جوہری معاہدے پر ایران کی شفاف کارکردگی کے حوالے سے ڈائریکٹر جنرل یوکیا امانو کی حالیہ رپورٹ کا جائزہ لیا جائے گا.

مگر اہم بات یہ ہے کہ بورڈ آف گورنرز کے اجلاس ایران کی شفاف کارکردگی تنازع نہیں بلکہ امریکہ کی جانب سے جوہری معاہدے کا سیاسی بہانہ بنانا اور اس کی خلاف ورزی کرنا سب سے بڑا چیلنج ہے.

ویانا میں ایرانی مشن کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ آج یا کل بروز منگل ایران جوہری معاہدے پر بحث ہوگی جس میں ایران کے نمائندہ رضا نجفی بھی خطاب کریں گے.

یہ بات قابل ذکر ہے کہ عالمی جوہری ادارے نے 22 فروری کو اپنی دسویں رپورٹ شائع کردی جس میں جوہری معاہدے کے حوالے سے ایک بار پھر ایران کی شفاف کارکردگی کی تصدیقی کردی گئی تھی.

یوکیا امانو نے ہیوی واٹر، افزودگی کی سطح اور یورنیم کی افزودگی کے حوالے سے ایران کی دیانت داری کی تصدیق کردی تھی.

یاد رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ کے مشیر برائے سیاسی امور نے کہا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی بیان بازیوں سے ایران جوہری معاہدے کی براہ راست خلاف ورزی ہورہی ہے اور ایسی کشیدگی کی فضا جاری رہنے سے جوہری معاہدے کی کامیابی کھٹائی میں پڑے گی.

سید عباس عراقچی نے 22 فروری کو برطانوی دارالحکومت لندن میں 'چیٹہم ہاؤس انسٹی ٹیوٹ' کی جانب سے منعقدہ سمینار سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی بیان بازیوں سے جوہری معاہدے کی کامیابی مشکل نظر آرہی ہے.


خبر کا کوڈ: 316286

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/316286/ایران-جوہری-معاہدے-کو-بڑی-اہمیت-حاصل-ہے-یوکیا-امانو

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com