یمنی فورسز نے سعودی عرب کے فوجیوں کے بڑے حملے کو ناکام بنا دیا

یمن :سعودی عرب کے جنگی طیاروں کی وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری
یمنی فورسز نے حرض گزرگاہ کی جانب ہونے والے سعودی عرب اور سوڈانی آلہ کار فوجیوں کے حملے کو ناکام بنادیا۔
تاریخ شائع کریں : دوشنبه ۱۴ اسفند ۱۳۹۶ گھنٹہ ۱۵:۳۸
موضوع نمبر: 316269
 
یمن : اسپوٹنک نیوز کی رپورٹ کے مطابق یمنی فورسز نے حرض گزرگاہ کی جانب ہونے والے سعودی عرب اور سوڈانی آلہ کار فوجیوں کے حملے کو ناکام بنادیا۔

یمن کی عوامی اسلامی تحریک انصار اللہ نے اعلان کیا ہے کہ یمنی فورسز اور انصار اللہ نے سعودی عرب اور سوڈانی کرائے کے فوجیوں کے بڑے حملے کو ناکام بناتے ہوئے درجنوں سعودی اور سوڈآنی فوجیوں کو ہلاک کردیا گیاہے۔

ادھر یمن کے مختلف صوبوں پر سعودی عرب کے جنگی طیاروں کی وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے۔

سعودی عرب نے، امریکہ اور برطانیہ کی ایما پر مشرق وسطی کے غریب اسلامی ملک یمن کو پچھلے تین برس سے وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنانے کے علاوہ اس کا زمینی، فضائی اور سمندری محاصرہ بھی کر رکھا ہے۔

سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کی زمینی، فضائی اور سمندری جارحیت کی وجہ سے ہزاروں یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ کئی لاکھ لوگ اپنا گھر بار چھوڑ کر پناہ گزیں کیمپوں میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔
Share/Save/Bookmark