QR codeQR code

وزیراعظم تھریسا،سعودی ولی عہد کے دورہ لندن کی دعوت واپس لیں

سعودی ولی عہد یمن پر حملوں کا براہ راست حکم دیتے رہے ہیں

5 Mar 2018 گھنٹہ 14:50

برطانوی شہریوں نے دستخطی مہم کے ذریعے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا مجوزہ دورہ برطانیہ منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔


برطانوی شہریوں نے دستخطی مہم کے ذریعے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا مجوزہ دورہ برطانیہ منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

دستخطی مہم کے محرکین نے یمن کے مظلوم عوام کے خلاف سعودی حکومت کے جنگی جرائم کی جانب اشارہ کرتے ہوئے وزیراعظم تھریسا مئے سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سعودی ولی عہد کو دی جانے والی دورہ لندن کی دعوت واپس لینے کا اعلان کریں۔

دستخطی مہم کے ساتھ منسلک بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی ولی عہد یمن پر حملوں کا براہ راست حکم دیتے رہے ہیں جس کے نتیجے میں ہزاروں بے گناہ لوگ مارے جاچکے ہیں جبکہ اس ملک کو بھوک اور وبائی بیماریوں نےگھیر لیا ہے۔

بیان میں برطانیہ کی جانب سے سعودی عرب کو اسحلہ کی فروخت اور بحرین میں سعودی فوجی مداخلت کی بھی مذمت کی گئی ہے۔

اس سے پہلے بھی عوامی احتجاج کے پیش نظر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا دورہ برطانیہ منسوخ کردیا گیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 316243

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/316243/وزیراعظم-تھریسا-سعودی-ولی-عہد-کے-دورہ-لندن-کی-دعوت-واپس-لیں

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com