QR codeQR code

یورپی ممالک ایٹمی معاہدے میں امریکا کو باقی رکھنے کے لئے حد سے زیادہ آگے بڑھ گئے ہیں:جواد ظریف

5 Mar 2018 گھنٹہ 14:38


ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ یورپی ممالک ایٹمی معاہدے میں امریکا کو باقی رکھنے کے لئے انتہا پسندی کا شکار اور حد سے زیادہ آگے بڑھ گئے ہیں، کہا کہ یہ افراط اور انتہا پسندی سرانجام خود یورپ کی پالیسیوں کو نقصان پہنچائے گی-

وزیر خارجہ نے اپنے ایک انٹرویو میں ایٹمی معاہدے کو جاری رکھنے کے لئے یورپ کو پیش کی گئیں امریکی صدر ٹرمپ کے شرطوں کا ذکر کیا اور کہا کہ یہ ممالک اس پوزیشن میں نہیں ہیں کہ ایسے ملک کے لئے کہ جس نے ایٹمی معاہدے پر پوری طرح سے عمل کیا ہے، شرط و شروط عائد کریں-

انہوں نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ امریکا اور یورپی ملکوں نے ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے، کہا کہ امریکا نے ایٹمی معاہدے کے  بارے میں اپنی پالیسیوں کی وجہ سے اور یورپ نے ایٹمی معاہدے کے  تعلق سے اپنے وعدوں خاص طور پر بینکنگ کے شعبے میں تعلقات کی بحالی کے بارے میں اپنے عہد وپیمان پر عمل نہ کرنے کی بنا پر اس معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے-

وزیرخارجہ جواد ظریف نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ایران، واشنگٹن اور یورپی یونین کے مشترکہ اقدامات سے لاتعلق نہیں رہے گا، کہا کہ ایران سمجھتا ہے کہ اس وقت ٹرمپ ایسے نعرے لگا رہے ہیں جن میں سے کوئی ایک بھی عملی جامہ نہیں پہنے گا لیکن اگر ان نعروں کو عملی شکل دی گئی تو ایران بھی اس کا مناسب جواب دے گا-

انہوں نے ایران کی دفاعی توانائیوں کے بارے میں مذاکرات کرنے کے لئے مغرب کی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اور مغربی ملکوں نے صرف پچھلے ایک سال میں سعودی عرب کو سڑسٹھ ارب ڈالر کے ہتھیار فروخت کئے ہیں جبکہ خلیج فارس کے عرب ملکوں کو مجموعی طور پر ایک سو سولہ ارب ڈالر کے ہتھیار فروخت کئے ہیں اس لئے ایران کی دفاعی توانائیوں کے بارے میں مذاکرات بالکل بے بنیاد ہیں-

وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران کی دفاعی صلاحیتوں کے  بارے میں یورپی ملکوں نے انتہائی فضول اور بے تکا راستہ اختیار کیا ہے اور بعض یورپی ملکوں نے یہ مسئلہ اٹھا کر صرف امریکی صدر ٹرمپ کی خوشنودی حاصل کرنے کی کوشش کی ہے لیکن بالآخر انہیں بھی کوئی نتیجہ حاصل نہیں ہو گا-

انہوں نے بحران یمن کا ذکر کرتے ہوئے اس بحران کے حل پر زور دیا اور کہا کہ اگر یورپ یمن کے بحران کو حل کرنے میں مثبت رول ادا کرنا چاہتا ہے تو اسے یمنی عوام کے قتل عام کے لئے ہتھیاروں کی فراہمی بند کرنا ہو گی-

 

 
 
 
 
 
 
 


خبر کا کوڈ: 316230

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/316230/یورپی-ممالک-ایٹمی-معاہدے-میں-امریکا-کو-باقی-رکھنے-کے-لئے-حد-سے-زیادہ-آگے-بڑھ-گئے-ہیں-جواد-ظریف

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com