کروشیا میں ایرانی وزیر خارجہ کا با ضابطہ استقبال

ایران کے وزیر خارجہ نے بالقان خطے اور مشرقی یورپ کے دوروں کا آغاز کردیا
بعض سائبرسپیس چینلز کی جھوٹی خبروں کے برعکس کروشیا کے اعلی حکام نے ایرانی وزیر خارجہ محمدجواد ظریف کا با ضابطہ استقبال کیا.
تاریخ شائع کریں : يکشنبه ۱۳ اسفند ۱۳۹۶ گھنٹہ ۱۴:۵۴
موضوع نمبر: 315970
 
ایرانی وزارت خارجہ کے ایک اہلکار نے کہا ہے کہ بعض سائبرسپیس چینلز کی جھوٹی خبروں کے برعکس کروشیا کے اعلی حکام نے ایرانی وزیر خارجہ محمدجواد ظریف کا با ضابطہ استقبال کیا.

انہوں نے کہا کہ سائبرسپیس میں بعض جھوٹی اور جاہلانہ خبروں کے برعکس ظریف کے حالیہ کروشیا دورے پر اس ملک کے نائب سیاسی وزیر خارجہ، ایران میں تعینات کروشیا کے سفیر اور دوسرے اعلی حکام نے ظریف کا پرتباک استقبال کیا.

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایران کے وزیر خارجہ نے پیر کے روز بالقان خطے اور مشرقی یورپ کی چار ریاستوں سربیا، بلغاریہ، کروشیا اور بوسنیا کے دوروں کا آغاز کردیا.

انہوں نے بدھ کے روز کروشین دارالخلافہ 'زغرب' کا دورہ کرتے ہوئے اپنے کروشین ہم منصب، کروشین صدر اور دوسرے اعلی حکام کے ساتھ ملاقاتیں کی.
Share/Save/Bookmark