QR codeQR code

پاکستان کے ساتھ تعلقات میں خرابی نہیں چاہتے، امریکا

ہم پاکستان کے ساتھ فوجی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں‘۔

4 Mar 2018 گھنٹہ 14:07

امریکا پاکستان کے ساتھ تعلقات ختم کرنے کے بارے میں نہیں سوچ رہا۔


امریکا کی جانب سے اسلام آباد کو یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ وہ اپنے اہم ساتھی کے ساتھ دو طرفہ تعلقات خراب نہیں کرنا چاہتا کیونکہ افغان حکومت کے طالبان سے مذاکرات کی پیش کش پر اسلام آباد نے اپنی مخلصانہ حمایت کو بڑھایا ہے۔

امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی قائم مقام اسسٹنٹ سیکریٹری برائے جنوبی اور وسطی ایشیا الائس ویلز نے کہا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ تعلقات ختم کرنے کے بارے میں نہیں سوچ رہا۔

ساتھ ہی انہوں نے اسلام آباد کو اس بات کی یقین دہانی کرائی کے امریکا افغان مسئلے کے حل کے لیے پاکستان کو اہم سمجھتا ہے۔الائس ویلز نے کہا کہ اگر واشنگٹن پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات خراب کرتا ہے تو ہم اس کے برعکس تمام عسکریت گروپوں کے خاتمے کے لیے پاکستان کی حمایت کریں گے۔

اس سے قبل ایک اعلیٰ امریکی جنرل جوزف ووٹل کی جانب سے بھی یہ تاثر ختم کرنے کی کوشش کی گئی تھی کہ امریکا اور پاکستان ایک تصادم کی راہ پر تھے، انہوں نے کہا تھا کہ ’ ہم پاکستان کے ساتھ فوجی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں‘۔


خبر کا کوڈ: 315956

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/315956/پاکستان-کے-ساتھ-تعلقات-میں-خرابی-نہیں-چاہتے-امریکا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com