QR codeQR code

امریکہ شام میں دہشت گردوں کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے

امریکہ اس علاقہ سے امداد ٹیموں کو بھی گزرنے کی اجازت نہیں دیتا

3 Mar 2018 گھنٹہ 19:58

روس کے نائب وزیر دفاع الیگزینڈر فامین کا کہنا ہے کہ امریکہ شام میں سرگرم وہابی دہشت گرد کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے امریکی فوج نے النتف علاقہ کو دہشت گردوں کے تربیتی کیمپ میں تبدیل کردیا ہے


روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ امریکہ شام میں سرگرم وہابی دہشت گرد کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے۔

عربی اخبار النشرہ نے خبر شائع کی ہے کہ روس کے نائب وزیر دفاع الیگزینڈر فامین کا کہنا ہے کہ امریکہ شام میں سرگرم وہابی دہشت گرد کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے امریکی فوج نے النتف علاقہ کو دہشت گردوں کے تربیتی کیمپ میں تبدیل کردیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ شام اور رعاق کی سرحد پر امریکہ نے 55 کلومیٹر کا علاقہ دہشت گردوں کے لئےمخصوص کررکھا ہے اس علاقہ میں دہشت گردوں کو ہتھیار اور تربیت فراہم کی جاتی ہے۔ امریکہ اس علاقہ سے امداد ٹیموں کو بھی گزرنے کی اجازت نہیں دیتا جس کی وجہ سے ارکبان کیمپ میں لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔


خبر کا کوڈ: 315854

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/315854/امریکہ-شام-میں-دہشت-گردوں-کی-حمایت-جاری-رکھے-ہوئے-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com