QR codeQR code

اپنے دفاع کے لئے فیصلہ ایران خود کرے گا

اسلامی جمہوریہ ایران کے دفاعی امور کا فرانس یا کسی دوسرے ملک سے کوئی ربط نہیں

3 Mar 2018 گھنٹہ 19:56

ایران کے تمام اعلی حکام اس بات پر متفق ہیں کہ ایران کے دفاعی امور کو کسی دوسرے ملک منجملہ فرانس سے کوئی تعلق نہیں ہے اور نہ ہی ایران کے داخلی اور دفاعی امور میں کسی کو مداخلت کرنے کی اجازت دی جائے گی


رہبر معظم انقلاب اسلامی کے بین الاقوامی امور کے مشیر نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے دفاعی امور کا فرانس یا کسی دوسرے ملک سے کوئی ربط نہیں ہے ہر ملک کو اپنے دفاعی امور کو مضبوط اور مستحکم بنانے کا حق حاصل ہے۔

تفصیلات کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی کے بین الاقوامی امور کے مشیر اور ایران کے سابق وزیر خارجہ ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے دفاعی امور کا فرانس یا کسی دوسرے ملک سے کوئی ربط نہیں ہے ہر ملک کو اپنے دفاعی امور کو مضبوط اور مستحکم بنانے کا حق حاصل ہے۔

ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے کہا کہ ایران کے سرکاری مؤقف کو ایران کے وزير خارجہ جواد ظریف بیان کرتے رہتے ہیں اور ایران کے تمام اعلی حکام اس بات پر متفق ہیں کہ ایران کے دفاعی امور کو کسی دوسرے ملک منجملہ فرانس سے کوئی تعلق نہیں ہے اور نہ ہی ایران کے داخلی اور دفاعی امور میں کسی کو مداخلت کرنے کی اجازت دی جائے گی۔

ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے جزیرہ نما کوریا میں کشیدگی کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا کہ امریکہ مشرق وسطی، جزيرہ نما کوریا اور دنیا کے دیگر خطوں میں کشیدگی کا اصلی سبب ہے ۔ امریکہ دنیا میں عدم استحکام کا اصلی باعث بنا ہواہے ۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ کو ایران یا کسی دوسرے ملک کے بارے میں فیصلہ کرنے کا حق نہیں ہے۔

علی اکبر ولایتی نے کہا کہ ایران کو اپنے دفاع کے لئے کیسے میزائل بنانے کی ضرورت ہے اس کا فیصلہ فرانس یا کوئی دوسرا ملک نہیں بلکہ اس کا فیصلہ ایران کرے گا۔


خبر کا کوڈ: 315853

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/315853/اپنے-دفاع-کے-لئے-فیصلہ-ایران-خود-کرے-گا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com