QR codeQR code

ایران بڑا اور طاقتور ملک ہے جس کی پالیسی اسلامی ہے

صہیونی حکومت کے خلاف رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے تعمیری مؤقف باعث فخر ہے

3 Mar 2018 گھنٹہ 18:16

اسلامی جمہوریہ ایران میں تعینات فلسطین کے سفیر صلاح زواوی نے تہران میں منعقد ہونے والی 16ویں ڈیموکریٹک پارٹی کانگریس کے موقع پر ارنا نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور ناجائز صہیونی حکومت کے خلاف رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے تعمیری مؤقف باعث فخر ہے


اسلامی جمہوریہ ایران میں تعینات فلسطین کے سفیر صلاح زواوی نے تہران میں منعقد ہونے والی 16ویں ڈیموکریٹک پارٹی کانگریس کے موقع پر ارنا نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور ناجائز صہیونی حکومت کے خلاف رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے تعمیری مؤقف باعث فخر ہے.

اس موقع پر انہوں نے امریکی سازشوں کی شکست کے حوالے سے ایران کے جنوبی شہر ہرمزگان میں صدر روحانی کے حالیہ بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم امریکہ اور ناجائز صیہونی حکومت کے خلاف اور فلسطینی قوم کی حمایت کے لئے ایران اور رہبر معظم کے واضح موقف پر فخر کرتے ہیں.

زواوی نے برطانیہ کی جانب سے ایران اوریمن کے خلاف پیش کی جانے والی قرار داد پر ایران کی خارجہ پالیسی اور نائب ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کے مذاکرات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران بڑا اور طاقتورملک ہے اور اس کی پالیسی اسلامی ہے.

انہوں نے فلسطینی فریقین کی جانب سے امن مذاکرات کی تجویز کے حوالے سے کہا کہ ہم یقین رکھتے ہیں کہ ناجائز صیہونی حکومت ایک کینسر جیسے مہلک مرض کی طرح ہے اور جلد سے اس کی تباہی کے لئے بھرپور کوشش کرنا ناگزیر ہے.

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ٹرمپ نے اپنے فیصلے اور پالیسیوں کے ساتھ سیاسی مذاکرات کے موقع کو پامال کردیا اور وہ ناجائز صیہونی حکومت کی مکمل حمایت کر رہا ہے.


خبر کا کوڈ: 315852

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/315852/ایران-بڑا-اور-طاقتور-ملک-ہے-جس-کی-پالیسی-اسلامی

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com