QR codeQR code

یمن میں سعودی بربریت کا سلسلہ جاری

اقوام متحدہ اور سکیورٹی کونسل نے یمن میں جنگ بندی کے سلسلے میں کوئی قدم نہیں اٹھایا

3 Mar 2018 گھنٹہ 18:08

شام میں جن تکفیری دہشت گردوں کو بچانے کی کوشش کی جارہی ہے انھیں امریکہ اور سعودی عرب کی حمایت اور پشت پناہی حاصل ہے


یمن میں سعودی عرب کی بربریت، جارحیت اور انسانیت سوز مظالم کا سلسلہ جاری ہے جس پر اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے عالمی ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔

موصولہ رپورٹوں کے مطابق یمن میں بچوں، عورتوں اور مردوں کا قتل عام اور شہری علاقوں پر سعودی عرب کی بہیمانہ اور مجرمانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے لیکن اقوام متحدہ اور سکیورٹی کونسل نے یمن میں جنگ بندی کے سلسلے میں کوئی قدم نہیں اٹھایا جبکہ شام میں تکفیری اور داعشی دہشت گردوں کو بچانے کے لئے اقوام متحدہ، سکیورٹی کونسل اور عالمی میڈیا  پرہر ممکن کوششیں ہو رہی ہیں۔

شام میں جن تکفیری دہشت گردوں کو بچانے کی کوشش کی جارہی ہے انھیں امریکہ اور سعودی عرب کی حمایت اور پشت پناہی حاصل ہے۔

واضح رہے کہ سعودی حکومت اور اس کے اتحادیوں نے یمن کو مارچ دو ہزار پندرہ سے اپنی وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنارکھا ہے جس میں اب تک دسیوں ہزار بے گناہ عام شہری شہید ہوچکے ہیں ۔

سعودی حکومت اور اس کے اتحادیوں نے اسی کے ساتھ یمن کا زمینی، سمندری اور فضائی  محاصرہ بھی کررکھا ہے  جس کے نتیجے میں یمن کے مظلوم عوام کو کافی مشکلات کا سامناہے۔


خبر کا کوڈ: 315850

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/315850/یمن-میں-سعودی-بربریت-کا-سلسلہ-جاری

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com