QR codeQR code

برکینا فاسو: فرانسیسی سفارت خانے اور آرمی ہیڈ کوارٹرز پر حملہ

28 افراد ہلاک اور 75 زخمی/ فوج نے مقابلے میں کئی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا

3 Mar 2018 گھنٹہ 16:12

جس وقت حملہ آوروں نے آرمی ہیڈ کوارٹرز پر حملہ کیا تو اسی دوران 5 حملہ آوروں نے وزیراعظم ہاؤس پر حملہ کر کے فرانسیسی سفارتخانے میں گھسنے کی کوشش کی


افریقی ملک برکینا فاسو میں دہشتگردوں نے فرانسیسی سفارت خانے اور آرمی ہیڈ کوارٹرز پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 28 افراد ہلاک اور 75 زخمی ہو گئے۔

دہشت گردوں نے پہلے دارالحکومت اوگا ڈوگو میں وزیراعظم ہاؤس کے قریب فوجی ہیڈ کوارٹرز میں دھماکا کیا اور پھر فرانسیسی سفارتخانے پر بھی دھاوا بولا۔ فوجی ہیڈ کوارٹرز پر حملے میں 28 افراد ہلاک اور 75 زخمی ہوگئے جب کہ برکینا فاسو کی فوج نے مقابلے میں کئی دہشت گردوں کو بھی ہلاک کیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق حملے میں 9 دہشت گرد اور 7 فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔ جس وقت حملہ آوروں نے آرمی ہیڈ کوارٹرز پر حملہ کیا تو اسی دوران 5 حملہ آوروں نے وزیراعظم ہاؤس پر حملہ کر کے فرانسیسی سفارتخانے میں گھسنے کی کوشش کی۔ فرانس کے وزیر خارجہ جین یس لی ڈرین نے سفارتخانے پر حملے کی تصدیق کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 315832

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/315832/برکینا-فاسو-فرانسیسی-سفارت-خانے-اور-ا-رمی-ہیڈ-کوارٹرز-پر-حملہ

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com