باور میزائل ڈیفینس سسٹم ملکی دفاع کے لیے پوری طرح آمادہ ہے

ایرانی سائنسدانوں اور ماہرین نے یہ میزائیل ڈیفینس سسٹم، سخت ترین پابندیوں کے باوجود ڈیزائن اور تیار کیا ہے
ایرانی ماہرین اور سائنسدانوں نے ملکی دفاع کے لیے جدید ترین میزائل ڈیفینس سسٹم کی تیاری کا کام مکمل کر لیا ہے
تاریخ شائع کریں : شنبه ۱۲ اسفند ۱۳۹۶ گھنٹہ ۱۶:۰۱
موضوع نمبر: 315827
 
ایرانی ماہرین اور سائنسدانوں نے ملکی دفاع کے لیے جدید ترین میزائل ڈیفینس سسٹم کی تیاری کا کام مکمل کر لیا ہے۔

ایرانی فوج کے خاتم الانبیا ایئر ڈیفیس ہیڈکوارٹر کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل فرزاد اسما‏عیلی نے بتایا ہے کہ نوجوان ایرانی ماہرین اور سائنسدانوں کا تیار کردہ باور تین سو تہتر میزائل ڈیفینس سسٹم ملکی دفاع کے لیے پوری طرح آمادہ ہے۔

جنوبی ایران کے شہر اہواز میں شہیدوں کی یاد میں منعقدہ ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بریگیڈیئر جنرل فرزاد اسماعیلی کا کہنا تھا کہ ایرانی سائنسدانوں اور ماہرین نے یہ میزائیل ڈیفینس سسٹم، سخت ترین پابندیوں کے باوجود ڈیزائن اور تیار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ میزائل سسٹم روس کے ایس تھری ہنڈرید میزائل سسٹم کے مقابلے میں زیادہ ترقی یافتہ ہے اور ہماری تیار کردہ ٹیکنالوجی بہترین اور ماڈرن ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ایران کا تیار کردہ باور تین سو تہتر میزائل ڈیفینس سسٹم مختلف النوع ایئرو ڈائنامک اہداف کا پتہ لگانے اورانہیں کامیابی کے ساتھ نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

 
Share/Save/Bookmark