امریکا کا پاکستان سے ایک بار پھر ڈو مور کا مطالبہ

علاقائی سلامتی کے لیے پاکستان کی کوششوں کا خیر مقدم کریں گے
پاکستان کے پاس دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں کا موقع ہے: ترجمان پینٹاگون
تاریخ شائع کریں : جمعه ۱۱ اسفند ۱۳۹۶ گھنٹہ ۱۳:۵۱
موضوع نمبر: 315528
 
امریکا نے ایک بار پھر ڈو مور کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے پاس دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں کا موقع ہے۔

واشنگٹن میں صحافیوں کو پریس بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان پینٹاگون ڈانا وائٹ نے پاکستان سے ایک بار پھر ڈو مور کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے پاس دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں کا موقع ہے اور پاکستان علاقائی سلامتی کے لیے مزید اقدامات کر سکتا ہے کیوں کہ دہشتگردی کے خلاف کامیابی سب کے حق میں ہے۔

ڈانا وائٹ کا کہنا تھا کہ علاقائی سلامتی کے لیے پاکستان کی کوششوں کا خیر مقدم کریں گے جب کہ جنوبی ایشیائی پالیسی کے تحت پاکستان سے رابطے میں ہیں اور رہیں گے۔

علاوہ ازیں ترجمان پینٹاگون نے کہا کہ امن کے لیے افغان طالبان مذاکرات کی طرف آئیں کیوں کہ افغانستان کا مسئلہ سیاسی طور پر حل کیا جا سکتا ہے
Share/Save/Bookmark