QR codeQR code

ایران جوہری معاہدے کی مکمل حمایت کرتے ہیں:کروشیا

معاہدے کی بدولت ایران اور دنیا کے ممالک کے درمیان تعاون کے لئے اچھی فضا قائم ہوگئی ہے:کروشیا

2 Mar 2018 گھنٹہ 13:12

زغرب: کروشیا کی خاتون وزیر خارجہ کی اپنے ایرانی ہم منصب محمد جواد ظریف کے ساتھ ایک ملاقات


کروشین وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ ان کا ملک اور پورے یورپی ممالک ایران جوہری معاہدے کی مکمل حمایت کرتے ہیں کیونکہ ان کی نظر میں اس معاہدے سے ایران اور عالمی برادری کے درمیان تعاون کی راہم ہموار ہوگئی ہے.

کروشیا کی خاتون وزیر خارجہ ماریا پیچ نوویچ نے کروشین دارالخلافہ زغرب میں اپنے ایرانی ہم منصب محمد جواد ظریف کے ساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران جوہری معاہدہ اپنی نوعیت کا مثالی اور مضبوط معاہدہ ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ اس معاہدے کی بدولت ایران اور دنیا کے ممالک کے درمیان تعاون کے لئے اچھی فضا قائم ہوگئی ہے.

اس موقع پر ایران اور کروشین وزرائے خارجہ نے اہم خطی اور عالمی مسائل، جوہری معاہدہ، انسداد دہشتگردی اور انتہاپسندی کی روک تھام، بالقان خطے کی صورتحال سمیت افغانستان، شام اور یمن کے حالات پر بھی تبادلہ خیال کیا.

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایران کے وزیر خارجہ گزشتہ پیر کے روز سر بالقان خطے اور مشرقی یورپ کی چار ریاستوں سربیا، بلغاریہ، کروشیا اور بوسنیا کے دوروں کا آغاز کردیا.

کروشیا سے پہلے انہوں نے سربیا اور بلغاریہ کے دورے کئے. ظریف اپنے دوروں کے چوتھے مرحلے میں بوسنیا جائیں گے.


خبر کا کوڈ: 315508

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/315508/ایران-جوہری-معاہدے-کی-مکمل-حمایت-کرتے-ہیں-کروشیا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com