QR codeQR code

روس نیا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل بنا رہا ہے:روسی صدر

روس کا بیلسٹک میزائل دنیا میں کسی بھی مقام پر پہنچ سکے گا۔:روسی صدر

2 Mar 2018 گھنٹہ 13:04

روس جوہری ہتھیار اور بیلسٹک میزائل بنا رہا ہے جو میزائل شکن نظام کی رینج میں نہیں آسکیں گے:روسی صدر


روسی صدر ولادیمیر پوتین نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے 2 گھنٹے طویل خطاب کے دوران اعلان کیا کہ روس نے انتہائی تباہ کن ایٹمی ہتھیار تیار کر لیے ہیں اور وہ یہ جدید ترین ایٹمی میزائل دنیا میں کہیں بھی مار کر سکتے ہیں۔

روسی صدر ولادیمیر پوتین نے کہا ہے کہ روس کے اتحادیوں کے خلاف جوہری ہتھیاروں کا استعمال، روس کے خلاف حملہ تصور کیا جائےگا اور اس کا فوری جواب دیا جائے گا۔

روسی صدر پوتین کا ماسکو میں سالانہ خطاب میں کہنا ہے کہ روس جوہری ہتھیار اور بیلسٹک میزائل بنا رہا ہے جو میزائل شکن نظام کی رینج میں نہیں آسکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ روس نیا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل بنا رہا ہے جسے میزائل شکن نظام سے نشانہ بنانا مشکل ہو گا، یہ نیا بیلسٹک میزائل دنیا میں کسی بھی مقام پر پہنچ سکے گا۔

روسی صدر نے مزید کہا کہ روس زیر سمندر جوہری ہتھیار لے جانے والے ڈرونز کا تجربہ کر رہا ہے، ہم نے ایسے میزائل بنائے ہیں جو کسی ملک کے پاس نہیں۔

ولادیمیر پوتین نے مزید کہا کہ روس کے پاس نئے سپر سونک ہتھیار ہیں جو میزائل شکن نظام سے ٹریک نہیں کیے جا سکتے، ہم نے فوج عالمی امن کی ضمانت کے لئے بنائی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ روس کسی ملک پر حملہ کرنا نہیں چاہتا، امریکا کی نئی جوہری ڈاکٹرائن پریشان کن ہے جبکہ روسی جوہری ڈاکٹرائن جوہری حملے کا جواب دینے کے لئے ہے۔


خبر کا کوڈ: 315507

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/315507/روس-نیا-بین-البراعظمی-بیلسٹک-میزائل-بنا-رہا-ہے-روسی-صدر

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com