QR codeQR code

شہادت خدا سے بہترین معاملہ ہے:رہبر انقلاب

گلپایگان شہر نے شہید صدوق جیسے شہید دئے:رہبر انقلاب

2 Mar 2018 گھنٹہ 12:57

رہبر انقلاب اسلامی کی شہید صدوق اورگلپایگان شہر کے 372 شہداء کے سیمینار منعقد کرنے والوں سے ملاقات


رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت الله العظمی سید علی خامنه‌ای نے شہید صدوق اور گلپایگان شہر کے 372 شہداء کے سیمینار منعقد کرنے والوں سے ہونے والی ملاقات کے موقع پر شہادت کو با عزت موت قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ شہادت خدا سے بہترین معاملہ ہے۔

شہید صدوق اورگلپایگان شہر کے 372 شہداء کیلئے منعقد کرنے والے سیمینار کے حکام نے 5 فروری کو رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت الله العظمی سید علی خامنه‌ای سے ملاقات کی تھی ہونے والی اس ملاقات میں رہبر انقلاب اسلامی کے بیانات کو کل رات منعقد ہونے والے سیمینار کے موقع پر حاضرین کیلئے پڑھ کر سنایا گیا۔ 

حضرت آیت الله العظمی سید علی خامنه‌ای نے اس ملاقات میں گلپایگان شہر کو علم و عمل اور علماء دین کا شہر قرار دیتے ہوئے اس شہر کے شہداء کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا اس شہر نے شہید صدوق جیسے شہید دئے جنہوں نے عوام کی خدمت کی اور طاغوتی حکومت کے خلاف جدوجہد کی۔

رہبر انقلاب اسلامی نے راہ خدا میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو با فضیلت قراردیتے ہوئے فرمایا آخر کارایک دن انسان کو اس دار فانی سے کوچ کر جانا ہے لیکن شہداء کا کام بہت گرانبہا ہے شہداء خدا سے شہادت جیسی عظیم موت کا بہترین معاملہ کرکے شہادت کی منزل پر فائز ہو کر خدا سے بہشت حاصل کرتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 315506

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/315506/شہادت-خدا-سے-بہترین-معاملہ-ہے-رہبر-انقلاب

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com