QR codeQR code

پاکستان اور ایران کو ہر ممکن قریب آنے کی ضرورت ہے:ایران

افغانستان کی امن و سلامتی، خطے کے استحکام کیلئے ضروری ہے: ایران

2 Mar 2018 گھنٹہ 12:39

پاکستان کسی کی طرف داری کئے بغیر خطے اور مسلم دنیا میں یکجہتی کی کوشش کر رہا ہے:ناصر خان جنجوعہ


ایک سرکاری بیان کے مطابق، پاکستان کے دورہ پر آئے ہوئے ایرانی فضائیہ کے سربراہ بریگیڈئر جنرل حسن شاہ صفی نے اپنے وفد کے ہمراہ پاکستان کے مشیر قومی سلامتی لیفٹننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ سے ملاقات کی.

اس موقع پر باہمی تعاون میں اضافے کے امکانات اور خطی سلامتی کی صورتحال پر بات چیت کی گئی.

وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے پاکستانی مشیر قومی سلامتی نے کہا کہ ایران، ہمارا ہم پڑوسی ہی نہیں بلکہ ایسا برادر ملک ہے جس کے ساتھ قدیم دینی، تہذیبی اور تاریخی روابط استوار ہیں.

ناصر جنجوعہ نے مزید کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ پاکستان اور ایران کا یکساں تابناک مستقبل ہے جس کیلئے دو طرفہ تعاون بڑہانے کی ضرورت ہے.

ایرانی کمانڈر نے بھی ان ہی جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ایران کو ہر ممکن قریب آنے کی ضرورت ہے.

پاکستان کے مشیر قومی سلامتی نے دونوں ملکوں کو علاقائی اور عالمی سطح پر درپیش چیلنجوں کا ذکر کرتے ہوئے باہمی تعاون کی اہمیت اجاگر کی.

ایرانی ائر چیف نے علاقائی سلامتی کے حوالہ سے کہا کہ ان کا ملک پاکستان کے اس مؤقف سے اتفاق کرتا ہے کہ افغانستان میں امن و استحکام ، علاقائی استحکام کیلئے اشد ضروری ہے.

انہوں نے مسلم امہ کے درمیان اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت پر بھی زور دیا. ایرانی کمانڈر کے بعض تحفظات سے اتفاق کرتے ہوئے ناصر خان جنجوعہ نے کہا کہ پاکستان کسی کی طرف داری کئے بغیر خطے اور مسلم دنیا میں یکجہتی کی کوشش کر رہا ہے.

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور ایران کو درپیش مسائل پر قابو پانے کیلئے صبر و تحمل کی ضرورت ہے.


خبر کا کوڈ: 315500

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/315500/پاکستان-اور-ایران-کو-ہر-ممکن-قریب-ا-نے-کی-ضرورت-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com