QR codeQR code

آسٹریلوی سیاستدان کے توہین آمیز بیانات پر تنقید:ایران

ایک فرد کے مجرمانہ فعل سے پوری برادری اور قوم کی توہین نہیں ہونی چاہئے:

2 Mar 2018 گھنٹہ 12:27

آسٹریلوی ٹی وی چینل کے امتیازی سلوک پر مبنی پروگرام کے دوران دو آسٹریلوی سیاستدانوں کی جانب سے ایرانی پناہ گزینوں کے خلاف توہین آمیز الفاظ کا استعمال


آسٹریلیا میں قائم اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتخانے نے ایک بیان میں دو آسٹریلوی سیاستدانوں کی جانب سے ٹی وی پروگرام کے دوران ایرانی پناہ گزینوں کے خلاف توہین آمیز بیان دینے پر تنقید کی ہے.

ایرانی سفارتخانے کے بیان کے مطابق، آسٹریلوی ٹی وی چینل کے امتیازی سلوک پر مبنی پروگرام کے دوران دو آسٹریلوی سیاستدانوں کی جانب سے ایرانی پناہ گزینوں کے خلاف توہین آمیز الفاظ کے استعمال نے پر آسٹریلیا میں بسنے والی ایرانی برادری کے درمیان شدید غم و غصہ پیدا کیا ہے.

یہ بات قابل ذکر ہے کہ آسٹریلیا کے چینل '9News' نے 26 فروری کو اپنے پروگرام کرنٹ افیئر میں ایک ایرانی جوڑے کو دیکھایا جن کو منشیات کی ترسیل کے جرم میں سڈنی شہر سے گرفتار کیا گیا تھا.

اس پروگرام کے دوران قومی متحدہ پارٹی کے سربراہ 'پالین ہانسسن' اور لیبر پارٹی کے سابق سربراہ 'مارک ولیم لیتھم' نے ایرانی پناہ گزینوں کے خلاف غلیط الفاظ استعال کئے اور الزام لگایا کہ ایران مجرموں کے تبادلے کے لئے تعاون نہیں کرتا.

ایرانی سفارتخانے نے آسٹریلوی سیاستدانوں کے منفی بیانات کے ردعمل میں چینل 9News کی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ایرانی شہریوں کے جذبات کو مجروح کرنے کے اقدامات سے گریز کرے.

بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک فرد کے مجرمانہ فعل سے پوری برادری اور قوم کی توہین نہیں ہونی چاہئے. حکومت ایران نے بارہا آسٹریلوی حکام پر زور دیا ہے کہ پناہ گزینوں کے معاملے پر تعمیری مذاکرات کے ذریعے مسائل کا حل کیا جائے مگر آسٹریلیا کی جانب سے کوئی مثبت قدم نہیں اٹھایا گیا.

اسلامی جمہوریہ ایران کی نظر میں پناہ گزینوں کی واپسی ان کی مرضی ہونی چاہئے تاہم اس عمل میں کوئی زبردستی نہیں کی جائے گی اور تارکین وطن کی واپسی سے پہلے ان کی جامع معلومات کی تصدیق ضروری ہے.


خبر کا کوڈ: 315493

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/315493/ا-سٹریلوی-سیاستدان-کے-توہین-ا-میز-بیانات-پر-تنقید-ایران

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com