ہمیں وحدت اور بھائی چارے کو فروغ دینا چاہئے

خواتین گھر میں آرام و سکون اور آسائش کا تعین کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں
اگر خواتین معاشرے میں اپنا مثبت کردار ادا نہ کریں تو معاشرہ اجتماعی اور ثقافتی مشکلات کا شکار ہوجائے گا، خواتین بالکل اسی طرح انسان کی تعمیر کرتی ہیں جس طرح قرآن کریم کرتا ہے
تاریخ شائع کریں : پنجشنبه ۱۰ اسفند ۱۳۹۶ گھنٹہ ۱۴:۱۰
موضوع نمبر: 315353
 
عالمی مجلس تقریب مذاہب اسلامی میں خواتین کے امور کی انچارج نے کہا ہے کہ خواتین گھر میں آرام و سکون اور آسائش کا تعین کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق عالمی مجلس تقریب مذاہب اسلامی میں شعبہ خواتین کی سربراہ محترمہ عفت شریعتی نے قشم میں منعقدہ ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک سعادت مند اور خوشحال زندگی مرد و خواتین کے باہمی تعاون سے وجود میں آتی ہے اور یہ دونوں جہاں بھی مومنانہ عمل انجام دیتے ہیں انہیں سعادت و خوشحالی نصیب ہوتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خواتین گھر میں آرام و سکون اور آسائش کا تعین کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ خواتین اپنی زندگی کے تمام پہلووں میں جانفشانی اور فداکاری دکھاٹی ہیں اسی طرح گھر سے باہر بھی سرگرم کردار ادا کرسکتی ہیں۔

محترمہ عفت شریعتی نے کہا کہ گھر سے باہر بھی سرگرمیاں انجام دینا بہت اچھا عمل ہے لیکن یہ اس وقت بہترین نیتجہ دے گا جب خواتین حیا، عفت اور شریعت کی مکمل پاسداری کریں۔

انہوں نے کہا کہ اگر خواتین معاشرے میں اپنا مثبت کردار ادا نہ کریں تو معاشرہ اجتماعی اور ثقافتی مشکلات کا شکار ہوجائے گا، خواتین بالکل اسی طرح انسان کی تعمیر کرتی ہیں جس طرح قرآن کریم کرتا ہے۔
 
 
Share/Save/Bookmark