QR codeQR code

ڈونلڈ ٹرمپ کی قریبی ساتھی ہوپ ہکس اپنے عہدے سے مستعفیٰ

ہوپ ہکس امریکی صدارتی الیکشن میں روس کی مداخلت کے حوالے سے امریکی ایوان نمائندگان کی تحقیقاتی کمیٹی کی سماعت میں پیش ہوئی تھیں

1 Mar 2018 گھنٹہ 13:54

وائٹ ہاؤس کی ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہوپ ہکس کی جگہ کوئی نہیں لے سکتا، وہ کئی خصوصیات کی حامل تھیں اور یہ خلاء کوئی پوری نہیں کرسکتا


ڈونلڈ ٹرمپ کی قریبی ساتھی اور وائٹ ہاؤس کی کمیونیکیشن ڈائریکٹر ہوپ ہکس اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہوگئیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قریبی ساتھی اور وائٹ ہاؤس کی کمیونیکیشن ڈائریکٹر ہوپ ہکس نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے، 29 سالہ ہوپ سابقہ امریکی ماڈل اور ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھیوں میں شمار کی جاتی ہیں جب کہ ہوپ کئی سالوں سے امریکی صدر کے ساتھ تھیں۔

ہوپ ہکس امریکی صدارتی الیکشن میں روس کی مداخلت کے حوالے سے امریکی ایوان نمائندگان کی تحقیقاتی کمیٹی کی سماعت میں پیش ہوئی تھیں جہاں ان سے 9 گھنٹے تک تفتیش ہوئی تھی۔

سماعت کے صرف ایک دن بعد ہی انہوں نے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کردیا تاہم وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ ان کے استعفیٰ کا تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے پیشی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

وائٹ ہاؤس کی ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہوپ ہکس کی جگہ کوئی نہیں لے سکتا، وہ کئی خصوصیات کی حامل تھیں اور یہ خلاء کوئی پوری نہیں کرسکتا۔ سارہ سینڈر کا کہنا تھا کہ ہوپ ہکس قابل اور باصلاحیت خاتون تھیں جن سے میں نے ملاقات کی اور ان کے بغیر کام کرنا مشکل ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 315352

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/315352/ڈونلڈ-ٹرمپ-کی-قریبی-ساتھی-ہوپ-ہکس-اپنے-عہدے-سے-مستعفی

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com