QR codeQR code

نیویارک:مسلمان خواتین کا حجاب اتروانے پر پولیس اور انتظامیہ کو ہرجانہ

2012,15 میں نیویارک کی پولیس نے خواتین کو حجاب اتروا کرلزمان کے طور پر تصاویرلی تھیں۔

1 Mar 2018 گھنٹہ 13:43

امریکا میں تین مسلمان خواتین کو زبردستی حجاب اتروائے جانے پر عدالت کو ایک لاکھ اسی ہزار ڈالر ہرجانہ ادا کیا جائےگا۔


نیویارک میں تین مسلمان خواتین کا حجاب اتروانے پر پولیس اورانتظامیہ کو عدالت نے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا، دوہزار پندرہ میں نیویارک پولیس نے خواتین کا حجاب اتروا کر تصاویر بنائی تھیں۔

امریکا میں تین مسلمان خواتین کو زبردستی حجاب اتروائے جانے پر عدالت کو ایک لاکھ اسی ہزار ڈالر ہرجانہ ادا کیا جائےگا۔ دوہزار بارہ اور پندرہ میں گرفتاری کے بعد نیویارک کی پولیس نے ان خواتین کو حجاب اترواکر ملزمان کے طور پر تصاویرلی تھیں۔

نیویارک پولیس کے اس عمل کو مذہبی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے عدالت کی جانب سے پولیس اور نیویارک انتظامیہ پر ہرجانہ دائر کیا گیا۔

بروکلین کی وفاقی عدالت میں فریقین کے مابین معاملات طے پانے کے بعد تینوں خواتین کو ساٹھ ساٹھ ہزار ڈالر یا تقریباً چھیاسٹھ لاکھ روپے فی کس ادا کیے جائیں گے۔گرفتارخواتین میں سے ایک کو ہراساں کرنے اور دوسری کو پارکنگ کے جھگڑے پر حراست میں لیا گیا تھا۔

خواتین کے حجاب اتروانے پر نیویارک سمیت یونائیٹڈ اسٹیٹ میں احتجاجی مظاہرے بھی کئے گئے تھے 


خبر کا کوڈ: 315348

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/315348/نیویارک-مسلمان-خواتین-کا-حجاب-اتروانے-پر-پولیس-اور-انتظامیہ-کو-ہرجانہ

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com