قطر،،سعودی عرب کےسامنے تسلیم نہیں ہوگا

قطر نے اپنی حکمت عملی تیار کر لی ہے:وزارت خارجہ قطر
قطر کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ قطر،سعودی عرب اور اس کے 3 حامی عرب ممالک کے سامنے تسلیم نہیں ہوگا۔
تاریخ شائع کریں : پنجشنبه ۱۰ اسفند ۱۳۹۶ گھنٹہ ۱۳:۳۶
موضوع نمبر: 315345
 
قطر کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے 4 عرب ممالک کے محاصرے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ قطر نے اپنی حکمت عملی تیار کر لی ہے اور وہ سعودی عرب اور اس کے 3 حامی عرب ممالک کے سامنے تسلیم نہیں ہوگا۔

روسیا الیوم کی رپورٹ کے مطابق قطر کی وزارت خارجہ کی ترجمان لؤلؤہ الخاطر نے 4 عرب ممالک کے محاصرے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ قطر نے اپنی پالیسیوں کو مرتب کرلیا ہے اور وہ سعودی عرب اور اس کے 3 حامی عرب ممالک کے سامنے تسلیم نہیں ہوگا۔

قطری وزارت خارجہ کی ترجمان نے برسلز میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قطر نے سعودی عرب اور اس کے حامی 3 عرب ممالک کی طرف سے محاصرے کے اہداف کو ناکام بنا دیا ہے ۔

قطر نے دوسرے ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات مزید مضبوط کر لئے ہیں ۔ قطر نے بحران پر قابو پالیا ہے اور قطر کو اب 4 عرب ممالک کی کوئی ضرورت نہیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب، امارات، بحرین اور مصر نے قطر پر دہشت گردوں کی حمایت کا الزام عائد کرتے ہوئے اس پر بری، بحری اور فضائی پابندیاں عائد کر دی تھیں لیکن ترکی اور ایران نے قطر کی بر وقت مدد کرکے اسے اس بحران سے بچا لیا۔
Share/Save/Bookmark