QR codeQR code

ایرانی فضائیہ کے سربراہ کا حالیہ دورہ پاکستان

ایرانی فضائیہ کے سربراہ گزشتہ دنوں اپنے پاکستانی ہم منصب کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کیا.

1 Mar 2018 گھنٹہ 13:18

پاک ایران تعلقات، سیاست و سفارت، معیشت، اور دفاع و سلامتی سمیت تمام شعبوں میں بہتری کی جانب گامزن ہیں


ایرانی فضائیہ کے سربراہ کے حالیہ دورہ پاکستان سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ فوجی سفارت کاری نے دونوں ملکوں کے تعلقات میں پیشرفت اور گرمجوشی لانے میں اہم کردار ادا کیا.

پاکستان کے اردو اخبار کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے دو طرفہ تعلقات گرمجوشی کی منزل کی جانب بڑھ رہے ہیں اور دونوں ملکوں کے درمیان اعلیٰ سطح کے سیاسی روابط میں قابل قدر اضافہ ہوا ہے.

پاکستانی دفترخارجہ کے ذرائع کے مطابق پاک ایران تعلقات، سیاست و سفارت، معیشت، اور دفاع و سلامتی سمیت تمام شعبوں میں بہتری کی جانب گامزن ہیں اور اس پیشرفت کی رفتار کو برقرار رکھنے، اور بعض غلط فہمیوں کا سبب بننے والے عوامل کو دور کرنے کی ضرورت ہے.

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ایرانی فضائیہ کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل 'حسن شاہ صفی' کا حالیہ دورہ پاکستان ایسے ہی روابط کی اہم کڑی ہے. یہ دورہ اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کی عسکری اور دفاعی قیادت کے درمیان وفود کے تبادلوں کے سلسلے کی ایک کڑی ہے.

گزشتہ دسمبر میں پاکستان کے آرمی چیف جنرل 'قمر جاوید باجوہ' نے ایرانی منصب میجر جنرل 'محمد باقری' کی دعوت پر تہران کا اہم دورہ کیا تھا.

فوجی سفارت کاری نے دونوں ملکوں کے تعلقات کو مزید بڑھانے کے لئے اہم کردار ادا کیا ہے اس کے بعد پاکستانی وزیر دفاعی پیداوار 'رانا تنویر حسین' نے بھی ایران کا دورہ کیا. ان سے ملاقات کے بعد ایران کے سنیئر نائب ایرانی صدر 'اسحاق جہانگیری' نے کہا تھا کہ پاکستان کے ساتھ عسکری اور دفاعی تعاون کے فروغ کے لئے کوئی حد مقرر نہیں ہے. 

ایران، پاکستان کا ایسا اہم مغربی پڑوسی ہے جسے پاکستان نہائت اہم شراکت دار سمجھتا. پاکستان کے ایران سے اچھے تعلقات مطلوب ہیں.

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایرانی فضائیہ کے سربراہ گزشتہ دنوں اپنے پاکستانی ہم منصب کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کیا. انہوں نے اس موقع پر پاکستانی ایئرچیف مارشل 'سہیل امان' سمیت آرمی چیف جنرل 'قمر جاوید باجوہ' کے ساتھ اہم ملاقاتیں بھی کیں.


خبر کا کوڈ: 315338

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/315338/ایرانی-فضائیہ-کے-سربراہ-کا-حالیہ-دورہ-پاکستان

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com