QR codeQR code

یورپ کے مختلف ممالک میں شدید برفباری

برطانیہ سمیت یورپ کے مختلف ممالک میں شدید برفباری کا سلسلہ جاری ہے

1 Mar 2018 گھنٹہ 12:13

یورپ میں خراب موسم کے باعث ہونے والی ہلاکتوں میں پولینڈ میں 5، برطانیہ میں 4، رومانیہ اور لتھوانیا میں 6 اور فرانس میں 2 افراد جان کی بازی ہار گئے


برطانیہ سمیت یورپ کے مختلف ممالک میں شدید برفباری کا سلسلہ جاری ہے اور یخ بستہ موسم کی تازہ لہر کے باعث ہونے والے حادثات میں 17 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ سمیت یورپ کے مختلف ممالک میں سرد موسم اور برف باری نے معمولات زندگی کو تباہ کردیا ہے، مختلف حادثات میں 17 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جب کہ پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں اور ٹرینوں کی آمد و رفت معطل ہے جس کے باعث سینکڑوں افراد ایئر پورٹ اور ریلوے اسٹیشن پر پھنس گئے ہیں اسی طرح مواصلات کے نظام کو پہنچنے والے نقصان کے باعث رابطے کا فقدان مشکلات میں اضافے کا باعث بن رہا ہے۔

یورپ میں خراب موسم کے باعث ہونے والی ہلاکتوں میں پولینڈ میں 5، برطانیہ میں 4، رومانیہ اور لتھوانیا میں 6 اور فرانس میں  2 افراد جان کی بازی ہار گئے جب کہ پولینڈ میں درجہ حرارت منفی 22 اور برطانیہ میں منفی 9 تک گر گیا ہے اور صرف پولینڈ میں نومبر سے جاری سرد موسم کے سبب مجموعی اموات 58 ہوگئیں۔

برطانیہ میں موسم سرما کی حالیہ لہر سے نمٹنے کے لیے لوکل گورنمنٹ ایسوسی ایشن نے تیاریاں مکمل کرلی ہیں، شاہراہوں کو برف سے صاف رکھنے کے لیے 15 لاکھ ٹن نمک موجود ہے دوسری جانب پبلک ہیلتھ انگلینڈ نے لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ اپنے گھروں کو 18 سینٹی گریڈ تک گرم رکھیں اور اس دوران ضعیف افراد کے علاوہ  دل اور پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا افراد کا خاص خیال رکھا جائے۔


خبر کا کوڈ: 315323

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/315323/یورپ-کے-مختلف-ممالک-میں-شدید-برفباری

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com