QR codeQR code

نائجیریا،، لڑکیوں کے اسکول پر بوکوحرام کا حملہ،

بوکوحرام نے 2014 میں 270 لڑکیوں کو اغوا کیا تھا۔

28 Feb 2018 گھنٹہ 23:22

بوکو حرام کا کہنا ہے کہ اسلام میں مغربی تعلیم جائز نہیں ہے اسی وجہ سے ان طالبات کو اغوا کیا گیا ہے۔


نائجیریا میں بوکوحرام کے متعدد دہشت گردوں نے لڑکیوں کے اسکول پر حملہ کیا تھا اور حملے کے بعد سے اب تک 110 بچیاں غائب ہیں۔ واضح رہے کہ بوکوحرام نے 2014 میں 270 لڑکیوں کو اغوا کیا تھا۔

بوکو حرام کا کہنا ہے کہ اسلام میں مغربی تعلیم جائز نہیں ہے اسی وجہ سے ان طالبات کو اغوا کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ نائجیریا میں دہشتگرد گروہ بوکوحرام کافی عرصے سے دہشتگردانہ سرگرمیوں میں ملوث ہے۔

دہشتگرد گروہ بوکو حرام کے کیمرون، نائجیریا، چاڈ اور نیجر میں ہونے والےحملوں میں اب تک 20 ہزار سے زائد افراد جاں بحق اور 20 لاکھ سے زائد متاثر ہوئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 315300

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/315300/نائجیریا-لڑکیوں-کے-اسکول-پر-بوکوحرام-کا-حملہ

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com