نائجیریا،، لڑکیوں کے اسکول پر بوکوحرام کا حملہ،

بوکوحرام نے 2014 میں 270 لڑکیوں کو اغوا کیا تھا۔
بوکو حرام کا کہنا ہے کہ اسلام میں مغربی تعلیم جائز نہیں ہے اسی وجہ سے ان طالبات کو اغوا کیا گیا ہے۔
تاریخ شائع کریں : چهارشنبه ۹ اسفند ۱۳۹۶ گھنٹہ ۲۳:۲۲
موضوع نمبر: 315300
 
نائجیریا میں بوکوحرام کے متعدد دہشت گردوں نے لڑکیوں کے اسکول پر حملہ کیا تھا اور حملے کے بعد سے اب تک 110 بچیاں غائب ہیں۔ واضح رہے کہ بوکوحرام نے 2014 میں 270 لڑکیوں کو اغوا کیا تھا۔

بوکو حرام کا کہنا ہے کہ اسلام میں مغربی تعلیم جائز نہیں ہے اسی وجہ سے ان طالبات کو اغوا کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ نائجیریا میں دہشتگرد گروہ بوکوحرام کافی عرصے سے دہشتگردانہ سرگرمیوں میں ملوث ہے۔

دہشتگرد گروہ بوکو حرام کے کیمرون، نائجیریا، چاڈ اور نیجر میں ہونے والےحملوں میں اب تک 20 ہزار سے زائد افراد جاں بحق اور 20 لاکھ سے زائد متاثر ہوئے ہیں۔
Share/Save/Bookmark