تاریخ شائع کریں2018 23 February گھنٹہ 15:02
خبر کا کوڈ : 314046

ڈونلڈ ٹرمپ کے اقدامات در حقیقت دنیا کے خلاف مقابلہ ہے: عراقچی

ڈونلڈ ٹرمپ کے اقدامات در حقیقت دنیا کے خلاف مقابلہ ہے: عراقچی
اعلی ایرانی سفارتکار نے کہا ہے کہ جوہری معاہدہ ایک عالمی سمجھوتہ ہے جس کا تحفظ پوری عالمی برادری کی ذمے داری ہے تاہم اس کے خلاف ڈونلڈ ٹرمپ کے اقدامات در حقیقت دنیا کے خلاف مقابلہ ہے.

ایرانی وزیر خارجہ کے مشیر برائے سیاسی امور سید عباس عراقچی نے دورہ برطانیہ کے موقع پر لندن میں ایرانی میڈیا کے نمائندوں کو خصوصی انٹریو دیتے ہوئے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ جوہری معاہدے کے خلاف صرف اقدامات نہیں کرتا بلکہ وہ عالمی برادری کے خلاف کھڑا ہوا ہے.

عراقچی نے کہا کہ یورپی ممالک جوہری معاہدے کے تحفظ کے لئے اہم کردار ادا کرسکتے ہیں. اس معاہدے کی حفاظت تمام فریقین کی مشترکہ ذمے داری ہے.

انہوں نے کہا کہ جوہری معاہدے کے خلاف منفی اقدامات کے باوجود ڈونلڈ ٹرمپ تنہائی کا شکار ہوئے ہیں اور اس معاہدے کے خلاف امریکی صدر کے تمام عزائم ناکام ہوچکے ہیں.

سید عباس عراقچی نے بتایا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کے دوران ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کے خاتمے کا عندیہ دیا تھا اور اس پر دوبارہ مذاکرات کا مطالبہ بھی کیا تھا مگر 18 مہینے گزرنے کے باوجود بھی وہ اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہوئے.

ارنا کے نمائندے کے سوال کا جواب دیتے ہوئے عراقچی نے کہا کہ جوہری معاہدے پر ورکنگ گروپ کی تشکیل کے حوالے سے کوئی اطلاعات نہیں اور نہ ہی اس حوالے سے یورپی حکام نے ہمیں باضابطہ طور پر آگاہ کیا ہے.

قاسمی نے مزید کہا کہ امریکی حکام اپنے خواب کو دوسروں کی زبان سے بیان کرنے کی کوشش کرتے ہیں.

انہوں نے کہا کہ یورپی ممالک اس مسئلے کی تردید کرتے ہیں اور دعویٰ کرتے ہیں کہ امریکہ کے ساتھ حسب معمول کے مطابق جوہری امور پر مذاکرات کئے جاتے ہیں.

سید عباس عراقچی نے بتایا کہ جوہری معاہدے کے نفاذ کے بعد ایران کو مختلف اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں فائدہ ملا تاہم بینکاری اور بعض بڑے منصوبوں پر اب بھی کچھ مسائل موجود ہیں جس کی وجہ امریکہ کی جانب سے وعدہ خلافی اور منفی فضا ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ نے ایران کے میزائل پروگرام اور ہمارے اندرونی معاملات کو سلامتی کونسل میں لے جانے کی کوشش کی مگر وہ ناکام رہا اور غیرمعمولی بات یہ تھی کہ سلامتی کونسل میں ایران مخالف نشست ہونی تھی مگر وہ جوہری معاہدے کی حمایت کا اعادہ کرنے کی نشست میں بدل گئی.

عراقچی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کا جوہری پروگرام کسی بھی ملک کے خلاف نہیں بلکہ ہماری جوہری سرگرمیوں کا مقصد ملک کو ترقی اور پیش رفت کی جانب گامزن کرنا ہے.
https://taghribnews.com/vdchkknx-23nzvd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ