تاریخ شائع کریں2018 23 February گھنٹہ 14:43
خبر کا کوڈ : 314039

ایران،جوہری معاہدے کی پاسداری کررہا ہے:آئی اے ای اے

ایران یورینئم کی کم افزودگی کی شرط پر بھی قائم ہے
آئی اے ای اے نے کہا ہے ایران تین سال قبل عالمی طاقتوں کے ساتھ طے پانے والے جوہری معاہدے پر عملدرآمد کررہا ہے
ایران،جوہری معاہدے کی پاسداری کررہا ہے:آئی اے ای اے
تہران: دنیا بھر میں جوہری سرگرمیوں پر نظر رکھنے والے اقوام متحدہ کے ادارے انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی(آئی اے ای اے)کا کہنا ہے کہ ایران عالمی طاقتوں کے ساتھ طے پانے والے جوہری معاہدے کی پاسداری کررہا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق آئی اے ای اے نے اپنی سہ ماہی رپورٹ میں  کہا ہے کہ ایران تین سال قبل عالمی طاقتوں کے ساتھ طے پانے والے جوہری معاہدے پر عملدرآمد کررہا ہے اس کے علاوہ ایران یورینئم کی کم افزودگی کی شرط پر بھی قائم ہے اور اس حوالے سے اپنی حدود سے تجاوز نہیں کررہا۔

آئی اے ای اے کی رپورٹ اس وقت سامنے آئی ہے جب ایرانی نائب وزیر خارجہ نے گزشتہ روز یہ کہا تھا کہ اگر ہمیں عالمی طاقتوں کے ساتھ ہونے والے معاہدے کی رو سے ملنے والے اقتصادی اور معاشی فوائد سے دور رکھا گیا تو تہران اس معاہدے سے علیحدگی بھی اختیار کرسکتا ہے۔

واضح رہے کہ عالمی طاقتوں اور ایران کے درمیان طے پانے والے اس معاہدے کا مقصد ایران کو جوہری اسلحے کی تیاری سے باز رکھنا تھا۔
https://taghribnews.com/vdcjtxethuqevyz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ