تاریخ شائع کریں2018 22 February گھنٹہ 18:29
خبر کا کوڈ : 313880

ٹرمپ کی بیان بازیوں سے ایران جوہری معاہدے کی براہ راست خلاف ورزی ہورہی ہے

عالمی جوہری توانائی ایجنسی ایران کی دیانتداری کی تصدیق کرچکی ہے
عراقچی نے کہا کہ جوہری معاہدے کے تحت اعتماد کی بحالی اور جوہری ھتھیار بنانا دو الگ الگ چیزیں ہیں، جبکہ ایران نے اس معاہدے کے تحت یہ جوہری ھتھیار نہ بنانے کے وعدے پر قائم رہے گا
ٹرمپ کی بیان بازیوں سے ایران جوہری معاہدے کی براہ راست خلاف ورزی ہورہی ہے
ایرانی وزیر خارجہ کے مشیر برائے سیاسی امور نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی بیان بازیوں سے ایران جوہری معاہدے کی براہ راست خلاف ورزی ہورہی ہے اور ایسی کشیدگی کی فضا جاری رہنے سے جوہری معاہدے کی کامیابی کھٹائی میں پڑے گی.

سید عباس عراقچی نے جمعرات کے روز برطانوی دارالحکومت لندن میں چیتھم ہاؤس انسٹیٹیوٹ کی جانب سے منعقدہ سمینار میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی بیان بازیوں سے جوہری معاہدے کی کامیابی مشکل نظر آرہی ہے.

عراقچی نے مزید کہا کہ عالمی جوہری توانائی ایجنسی اس سے پہلے 9 بار کے لئے جوہری معاہدے کے حوالے سے ایران کی دیانتداری کی تصدیق کرچکی ہے.

انہوں نے کہا کہ عالمی تصدیق کے باوجود ڈونلڈ ٹرمپ جوہری معاہدے کے خلاف بیان بازی کرتے ہوئے اس عالمی سمجھوتے کو ختم کی باتیں کرتے ہیں.

عراقچی نے کہا کہ جوہری معاہدے کے تحت اعتماد کی بحالی اور جوہری ھتھیار بنانا دو الگ الگ چیزیں ہیں، جبکہ ایران نے اس معاہدے کے تحت یہ جوہری ھتھیار نہ بنانے کے وعدے پر قائم رہے گا.
https://taghribnews.com/vdcc41q1x2bqs48.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ