تاریخ شائع کریں2018 22 February گھنٹہ 18:26
خبر کا کوڈ : 313879

پاکستان ایران کے ساتھ تعلقات بڑھانے کا خواہاں ہے

چابہار اور گوادر بندرگاہوں کی سرگرمیوں کو دو سسٹرز پورٹس کی طرح فروغ دے سکتے ہیں
خرم دستگیر خان نے کہا کہ پاکستان خطے میں قیام امن و سلامتی کے لئے کوشاں ہے. ہم ایران اور سعودیہ کے تناو کے خاتمے کے لئے کردار ادا کرنا چاہتے ہیں
پاکستان ایران کے ساتھ تعلقات بڑھانے کا خواہاں ہے
پاکستان کے وزیر دفاع نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ قریبی تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا ملک ایران کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کو بڑھانے کا خواہاں ہے.

تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق پاکستان کے وزیر دفاع خرم دستگیر خان نے جمعرات کے روز اسلام آباد میں اسٹریٹجک ویژن انسٹی ٹیوٹ (SVI) کی سمینار میں خطاب کرتے ہوئے جس کا عنوان ایران،پاکستان، سعودی عرب تعلقات کا جائزہ، درپیش چیلنجز، تھا کہا کہ پاکستان کی جانب سے ہمسایہ ممالک بالخصوص وسطی ایشیائی ریاستوں کے ساتھ تعلقات کو بڑھانے کے عمل کا آغاز کیا گیا ہے.

پاکستانی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ حالیہ برسوں میں مشرق وسطی کی صورتحال اور رونما ہونے والی تبدیلوں کے پیش نظر پاکستان نے ایران اور سعودی عرب کے ساتھ متوازن پالیسی پر عمل کیا.

انہوں نے مزید کہا کہ سیکورٹی نقطہ نظر سے مشرق وسطی کے حوالے سے پاکستانی پالیسی سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کے فروغ اور تہران ریاض تعلقات میں تناو کی کمی پر مبنی تھی.

انہوں نے حالیہ برسوں میں پاک ایران تعلقات کی توسیع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے آرمی چیف نے گزشتہ مہینوں میں ایران کا دورہ کیا اور اس کے بعد پاکستانی مشیر قومی سلامتی اور وزیر دفاعی پیداوار نے بھی ایران کا دورہ کیا.

خرم دستگیر خان نے ایران اور پاکستان کے درمیان مختلف شبعوں میں تعاون کے فروغ کے حوالے سے بتایا کہ چابہار اور گوادر بندرگاہوں کی سرگرمیوں کو دو سسٹرز پورٹس کی طرح فروغ دے سکتے ہیں جس سے دونوں ممالک کی خوشحالی میں اضافہ اور خطے میں عوام کےلئے روزگار کے مواقع کی فراہمی میں مدد ملے گی.

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کے سعودیہ کے ساتھ عسکری اور اقتصادی تعلقات کے ساتھ ساتھ اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ اقتصادی تعاون اور انسداد دہشتگردی کے حوالے سے تعلقات مضبوط ہوں گے.

خرم دستگیر خان نے کہا کہ پاکستان خطے میں قیام امن و سلامتی کے لئے کوشاں ہے. ہم ایران اور سعودیہ کے تناو کے خاتمے کے لئے کردار ادا کرنا چاہتے ہیں. 
 
https://taghribnews.com/vdca0eneo49n6a1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ