تاریخ شائع کریں2018 22 February گھنٹہ 18:08
خبر کا کوڈ : 313876

تہران: صدر روحانی کی ہالینڈ کی وزیرخارجہ سے ملاقات

یورپی یونین اور ہالینڈ تمام میدانوں میں ایران کے ساتھ تعلقات کے خواہاں ہیں۔
ایران کے صدر نے ایک بار پھر کہا ہے کہ ایران کی دفاعی صلاحیتوں کے بارے میں کسی سے بھی مذاکرات نہیں کئے جائیں گے
تہران: صدر روحانی کی ہالینڈ کی وزیرخارجہ سے ملاقات
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے ایک بار پھر کہا ہے کہ ایران کی دفاعی صلاحیتوں کے بارے میں کسی سے بھی مذاکرات نہیں کئے جائیں گے

صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے تہران میں ہالینڈ کی وزیرخارجہ زیگریڈ کیگ سے ملاقات میں کہاکہ ایرانی عوام آٹھ سالہ دفاع مقدس کے تجربات کے پیش نظر اپنے دفاع کے لئے ضروری توانائی حاصل کرنے اور ان توانائیوں کے حامل ہونے کے بارے میں بہت زیادہ سنجیدہ ہیں اور ایرانی عوام کا یہ کہنا ہے کہ وہ اپنی دفاعی صلاحیتوں اور توانائیوں پر کسی سے بات چیت نہیں کریں گے ۔

صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے ایران کے میزائلی پروگرام کے خلاف بعض ملکوں کی تشہیراتی مہم کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایران مغربی ملکوں سے اس بات پر بات چیت کرنا چـاہتا ہے کہ وہ علاقے کے ملکوں کو وسیع پیمانے پر تباہ کن ہتھیار فروخت کرنے کے اپنے اقدامات پر نظرثانی کریں۔

کیونکہ اس طرح کے تباہ کن ہتھیاروں کو یمن کے رہائشی علاقوں اور اس ملک کی بنیادی شہری تنصیبات کو تہس نہس کرنے کے لئے استعمال کیا جارہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کو فراہم کئے گئے مغربی ملکوں کے ہتھیاروں سے بڑے پیمانے پر یمنی شہریوں کا قتل عام ہورہاہے اور دسیوں لاکھ یمنی باشندے اپنے گھر بار چھوڑنے پرمجبور ہوئے ہیں۔

انہوں نے اس الزام کو سختی کے ساتھ مسترد کردیا کہ ایران یمنی فوج اور عوامی رضاکارفورس کو میزائل فراہم کررہا ہے۔

صدر حسن روحانی نے کہا کہ اس طرح کے پروپیگنڈے کرنے کے بجائے یمن کی جنگ کو فوری طور پر بند کرانے کی کوشش کی جانی چاہئے اور یمنی عوام کو انسان دوستانہ امداد کی فراہمی کے لئے اقدامات انجام دئے جانے چاہئیں ۔

صدر حسن روحانی کا کہنا تھا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ یمن کی جنگ کو ختم کرانے کے لئے یمنی گروہوں کے درمیان مذاکرات کا راستہ ہموار کیا جائے۔

صدر حسن روحانی نے کہا ایران علاقے کی سیکورٹی اور استحکام کی تقویت اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لئے یورپی یونین کے ساتھ مذاکرات کے لئے تیارہے۔

صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ ایران یورپی یونین کے رکن ملکوں منجملہ ہالینڈ کے ساتھ تعلقات میں زیادہ سے زیادہ توسیع کا خیر مقدم کرتا ہے اور وہ دونوں ملکوں کے عوام کے مفاد کے لئے ان تعلقات کو فروغ دینا چاہتا ہے۔

ہالینڈ کی وزیرخارجہ زیگریڈ کیگ نے بھی اس ملاقات میں کہا کہ یورپی یونین اور ہالینڈ تمام میدانوں میں ایران کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں۔ 

زیگریڈ کیگ کا کہنا تھا کہ ہالینڈ سمجھتا ہے کہ اپنے دفاع کے لئے میزائلی پروگرام ایران کا حق ہے اور ان کا ملک ایران کے اس حق کو تسلیم کرتا ہے۔

ہالینڈ کی وزیرخارجہ نے کہا کہ ہالینڈ کی کمپنیاں جدید ٹکنالوجی، زراعت اور توانائی میں بچت کے شعبے میں ایران کے پروجیکٹوں میں تعاون کرنا چاہتی ہیں –
https://taghribnews.com/vdchqxnx-23nz6d.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ