تاریخ شائع کریں2018 22 February گھنٹہ 18:06
خبر کا کوڈ : 313875

ریاست مونٹی نیگرو میں امریکی سفارت خانے پر خودکش حملہ

عمارت کے اندرونی کمپاؤنڈ میں ایک چھوٹا دھماکا ہوا ہے اور اس حوالے سے مقامی پولیس کو امریکی سفارتخانے کی جانب سے ہر قسم کا تعاون فراہم کیا جا ر
نیٹو کی رکن ریاست مونٹی نیگرو میں امریکی سفارت خانے پر خودکش حملہ ہوا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
ریاست مونٹی نیگرو میں امریکی سفارت خانے پر خودکش حملہ
نیٹو کی رکن ریاست مونٹی نیگرو میں امریکی سفارت خانے پر خودکش حملہ ہوا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
 

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یورپی ریاست مونٹی نیگرو کے دارالحکومت پوٖڈ گوریکا میں امریکی سفارتخانے پر خودکش حملہ کیا گیا ہے تاہم حملہ آور کے علاوہ کسی جانی نقصان کی اطلاعات نہیں۔

امریکی وزارت خارجہ نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بیان جاری کیا ہے کہ مونٹی نیگرو میں واقع امریکی سفارت خانے کی عمارت کے اندرونی کمپاؤنڈ میں ایک چھوٹا دھماکا ہوا ہے اور اس حوالے سے مقامی پولیس کو امریکی سفارتخانے کی جانب سے ہر قسم کا تعاون فراہم کیا جا رہا ہے۔ جب کہ مونٹی نیگرو میں مقیم تمام امریکی باشندوں کو احتیاط برتنے کی تلقین اور بلاضرورت سفر کرنے سے منع کیا گیا ہے۔
 

پوڈ گوریکا پولیس حکام نے حملے کو خودکش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ رات حملہ آور نے سفارت خانے کے اندرونی صحن میں پہلے دستی بم پھینکا اور پھر قریبی گلی میں جا کر خود کو بارودی مواد سے اڑا لیا تاہم سفارتخانے میں موجود تمام افراد محفوظ رہے۔
پوڈ گریکا پولیس نے حملے کے بعد عمارت کو گھیرے میں لے لیا اور جائے حادثہ سے شواہد اکٹھے کرکے بارودی مواد کے ٹکڑوں کو فرانزک ٹیسٹ کے لئے بھیج دیا گیا ہے اور سفارتخانے کے اہلکاروں کو ایک روز کے لئے ہرقسم کی سرگرمی سے روک دیا ہے۔
 
https://taghribnews.com/vdcguw9wnak9q74.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ