تاریخ شائع کریں2018 22 February گھنٹہ 17:47
خبر کا کوڈ : 313873

عراق میں کسی بھی ملک کی فوج کا کوئی اڈہ نہیں ہے:العبادی

عراقی حکام امریکی افواج پر کئی بار داعشی دہشت گردوں کی حمایت کرنے کا الزام عائد کرچکے ہیں۔
عراقی وزیراعظم: نیٹو سمیت کسی بھی غیرملکی فوج کو ایران کے خلاف عراقی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
عراق میں کسی بھی ملک کی فوج کا کوئی اڈہ نہیں ہے:العبادی
عراقی وزیراعظم حیدر العبادی کا کہنا ہے کہ نیٹو سمیت کسی بھی غیرملکی فوج کو ایران کے خلاف عراقی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

روسیا الیوم کے مطابق عراقی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جب ملک میں داعش جیسی خطرناک درندہ صفت تنظیم موجود تھی اس وقت بھی کسی غیر ملکی افواج کو عراق میں فوجی ٹھکانے بنانے کی اجازت نہیں دی اب تو ملک کے حالات بہتر ہیں اور عراق میں کسی بھی ملک کی فوج کا کوئی اڈہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ خطے میں کشیدگی ہے جس کی وجہ سے ہر ملک اپنے لئے مفادات حاصل کرنا چاہتا ہے۔

واضح رہے کہ عراقی وزیراعظم کا بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے کہ گزشتہ ہفتے جعمرات کو نیٹو افواج کے سربراہ نے عراق میں تربیتی مشن پر فوجی دستے بھیجنے کا اعلان کیا تھا۔

امریکی سیکرٹری دفاع جیمز میٹیس کا کہنا تھا کہ ہم عراق میں ایک عالی مشن پر جارہے ہیں اور وہاں امن و امان کو مزید بہتر بنانے کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ ہم عراقی فوج کو تربیت دیں گے تاکہ وہ دہشت گردوں کے خلاف موثر کارروائی کرسکے۔

خیال رہے کہ عراقی حکام امریکی افواج پر کئی بار داعشی دہشت گردوں کی حمایت کرنے کا الزام عائد کرچکے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcefx8xxjh8zvi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ