تاریخ شائع کریں2018 22 February گھنٹہ 15:09
خبر کا کوڈ : 313808

لائبریری کے محفوظ ذخیرے سے غیر معمولی دریافت:نیویارک

کتاب میں امریکی صدر جارج واشنگٹن کے بال مل گئے
لائبریری کے محفوظ ذخیرے سے غیر معمولی دریافت:نیویارک
ایک نیویارک اسٹیٹ کالج کا کہنا ہے کہ اُن کی لائبریری کے محفوظ ذخیرے سے ایک غیر معمولی دریافت ہوئی ہے۔ یہ پہلے امریکی صدر جارج واشنگٹن کے محفوظ کیے ہوئے بال ہیں۔

یونین کالج کا کہنا ہے کہ ایک لائبریری کے آرکائیوسٹ نے چمڑے کی ایک کتاب گینز یونیورسل رجسٹر یا پھر 1793 کے امریکن اور برطانوی کیلنڈر کے اندر جڑے لفافے میں امریکہ کے پہلے صدر کے بال دریافت کیے ہیں۔

لفافے کے اوپر بھی واشنگٹن کے بال لکھا ہوا تھا۔ کہا جا رہا ہے کہ جارج واشنگٹن کے چند بال شاید اس زمانے کے رواج کے مطابق یادگار کے طور پر قریبی احباب میں تقسیم کیے گئے تھے۔

اس زمانے میں لوگ ایک دوسرے کو بال دیتے تھے۔ اس طرح ایک سے دوسرے اور دوسرے سے تیسرے تک منتقل ہوتے ہوتے یہ بال اس کتاب کےمالک تک پہنچ گئے، جس نے انہیں محفوظ کر لیا۔

لائبریری انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ اس بال ، کیلنڈر اورکتاب کے تحریری نوٹس کو محفوظ رکھنے کے لیے کام کررہے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdccx1q142bqs48.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ