تاریخ شائع کریں2018 21 February گھنٹہ 21:13
خبر کا کوڈ : 313673

افغانستان: طالبان کے حملے میں 26 اہلکار ہلاک

طالبان نے ضلع بالابلوک اور شملگاہ میں مختلف پولیس چوکیوں پر حملے کیے
مقامی سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ صوبے کے مختلف علاقوں میں طالبان اور پولیس اہلکاروں میں شدید جھڑپیں جاری ہیں ،جس میں متعدد اہلکار مارے گئے ہیں
افغانستان: طالبان کے حملے میں 26 اہلکار ہلاک
افغانستان کے مغربی صوبے فرح میں طالبان نے 4 چوکیوں پر قبضہ کرتے ہوئے 26 اہلکاروں کو ہلاک کردیا۔

افغان میڈیا کے مطابق صوبہ فرح میں طالبان دہشتگردوں اور سیکیورٹی اہلکاروں کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں، طالبان نے ضلع بالابلوک اور شملگاہ میں مختلف پولیس چوکیوں پر حملے کیے ہیں جس کے نتیجے میں کم از کم 26 اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے جب کہ غیر مصدقہ اطلات کے مطابق 30 سے زائد اہلکار مارے گئے ہیں۔

مقامی سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ صوبے کے مختلف علاقوں میں طالبان اور پولیس اہلکاروں میں شدید جھڑپیں جاری ہیں ،جس میں متعدد اہلکار مارے گئے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdccm1q112bqse8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ