تاریخ شائع کریں2018 21 February گھنٹہ 14:50
خبر کا کوڈ : 313618

ایران کے خلاف اپنی سرزمین استعمال کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے

الحشد الشعبی کے ایک گروپ گزشتہ دنوں کرکوک کے جنوبی علاقے السعدونیہ کی جانب گئے تھے جہاں راستے میں دہشتگردوں نے پہلے سے طے شدہ منصوبے کے تحت ان پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 27 اہلکار جاں بحق ہوگئے
ایران کے خلاف اپنی سرزمین استعمال کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے
عراق کے وزیراعظم نے کہا ہے کہ نیٹو کو ایران کے خلاف اپنی سرزمین استعمال کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی.

وزیر اعظم حیدر العبادی نے اپنی ہفتہ وار پریس بریفینگ کے دوران کہا کہ انہوں نے شمالی عراق میں گزشتہ دنوں دہشتگردوں کے ہاتھوں عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے 27 اہلکاروں کے قتل کی تحقیقات کا حکم دیا ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ ہم یہ معلوم کررہے ہیں کہ الحشد الشعبی کے اس گروپ کو شمالی عراق کے علاقے السعدونیہ بھیجا گیا تھا.

یاد رہے کہ الحشد الشعبی کے ایک گروپ گزشتہ دنوں کرکوک کے جنوبی علاقے السعدونیہ کی جانب گئے تھے جہاں راستے میں دہشتگردوں نے پہلے سے طے شدہ منصوبے کے تحت ان پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 27 اہلکار جاں بحق ہوگئے.

عراق پارلیمنٹ کی سلامتی اور دفاعی کمیٹی کے چیئرمین حاکم الزاملی کا کہنا ہے کہ ایک شخص جو الحشد الشعبی کے ساتھ کام کرتا تھا وہ دہشتگردوں کے ساتھ بھی رابطے میں تھا جو رضاکار فوس کے ایک گروہ کو السعدونیہ کے علاقے میں لایا جہاں انہیں پہلے سے طے شدہ منصوبے کے تحت شہید کردیا گیا.
https://taghribnews.com/vdcb8fbfwrhb80p.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ