تاریخ شائع کریں2018 21 February گھنٹہ 13:45
خبر کا کوڈ : 313558

شامی فوجیں نبل شہر کےراستے عفرین میں داخل

عوامی رضاکار فورسز کا یہ دستہ گذشتہ رات نبل کے راستے عفرین سے ملحقہ علاقوں میں داخل ہوا ہے تاکہ عفرین کا کنٹرول سنبھال سکے
ترکی کے وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ اگر فوج پ کے کے اور خلق ڈیفنس فورسز سے مقابلے کے لئے عفرین میں داخل ہونا چاہے گی تو کوئی رکاوٹ پیش نہیں آئے گی۔ لیکن اگر ووہ انکی حفاظت کے لئے یہاں آئے تو پھر کوئی طاقت ہمارا اور ترک افواج کا راستہ نہیں روک سکتی
شامی فوجیں نبل شہر کےراستے عفرین میں داخل
کرد فورسز اور شام کی حکومت کے درمیان ایک معاہدے کے تحت شامی فوجیں عفرین میں داخل ہوگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عفرین اور اسکے اطراف کے علاقوں کو سرکاری فورسز کے حوالے کرنے کے لئے شام کی حکومت اور کرد فورسز نے ایک معادہ کیا ہے جس کے تحت شام کی عوامی رضاکار فورسز کے پہلے دستے نبل شہر کے شمالی علاقے سے عفرین کے اطراف میں واقع علاقوں میں داخل ہوگئے ہیں۔

مزاحمتی فورسز کے رکن احمد الحسین نے تقریب خبر رساں ایجنسی کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے اس بارے میں اطلاع دی ہے کہ عوامی رضاکار فورسز کا یہ دستہ گذشتہ رات نبل کے راستے عفرین سے ملحقہ علاقوں میں داخل ہوا ہے تاکہ عفرین کا کنٹرول سنبھال سکے۔

اس معاہدے کے بارے میں بات کرتے ہوئے ترکی کے وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ اگر فوج پ کے کے اور خلق ڈیفنس فورسز سے مقابلے کے لئے عفرین میں داخل ہونا چاہے گی تو کوئی رکاوٹ پیش نہیں آئے گی۔ لیکن اگر ووہ انکی حفاظت کے لئے یہاں آئے تو پھر کوئی طاقت ہمارا اور ترک افواج کا راستہ نہیں روک سکتی۔


 
https://taghribnews.com/vdcenx8xvjh8zni.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ