تاریخ شائع کریں2018 20 February گھنٹہ 11:18
خبر کا کوڈ : 313307

ٹرمپ نے اسلحہ رکھنے کے قوانین میں اصلاحات کی حمایت کا اعلان کردیا

فلوریڈا کے ایک اسکول میں بدھ کو ہونے والی فائرنگ سے 17 افراد ہلاک ہو گئے تھے
گزشتہ سال نیشنل رائفل ایسوسی ایشن کے اجلاس میں ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ ہتھیار رکھنے کے آئینی حق میں کبھی بھی دخل نہیں دیں گے
ٹرمپ نے  اسلحہ رکھنے کے قوانین میں اصلاحات کی حمایت کا اعلان کردیا
امریکی صدرٹرمپ نے عوامی دباو کے سامنے جھکتے ہوئے اسلحہ رکھنے کے قوانین میں اصلاحات کی حمایت کا اعلان کیا۔

وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہامریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کسی بھی شخص کو اسلحہ رکھنے کی اجازت دینے سے پہلے اس کے ماضی کی بہتر طریقے سے تحقیقات کرنے کی حمایت کی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ٹرمپ نے 2016 میں صدارتی انتخابات کے دوران اسلحہ کنٹرول کی مخالفت کی تھی۔ گزشتہ سال نیشنل رائفل ایسوسی ایشن کے اجلاس میں ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ ہتھیار رکھنے کے آئینی حق میں کبھی بھی دخل نہیں دیں گے۔

واضح رہے کہ فلوریڈا کے ایک اسکول میں بدھ کو ہونے والی فائرنگ سے 17 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ واقعہ میں ملوث ملزم نکولس کروز ا سکول کا سابق طالب علم تھا اور اس نے گزشتہ سال سات رائفلیں خریدی تھیں۔

فلوریڈا میں فائرنگ کا نشانہ بننے والے اسکول کے طلبا نے اسلحے کے استعمال کے خلاف ریلی نکالی تھی۔ متاثرہ اسکول کے طلباء ان کے والدین اور اساتذہ نے ریلی میں شرکت کی ،ان کا کہنا تھا کہ رائفل ایسوسی ایشن سے فنڈز لینے والے سیاستدانوں کو شرم آنی چاہئے۔ ریلی کے دوران شرکاء نے صدرٹرمپ کے نیشنل رائفل ایسوسی ایشن سے رابطوں پر’شرم کرو‘کے نعرے بھی لگائے۔
https://taghribnews.com/vdcgzw9wuak9qw4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ