تاریخ شائع کریں2018 20 February گھنٹہ 10:55
خبر کا کوڈ : 313301

عدلیہ نے اقامے پر کمزور فیصلہ دے کر نواز شریف کو شیر بنا دیا

اتنی زیادہ چیزیں تھیں مگر نواز شریف کو اقامے پر نااہل کیا گیا جس کا نواز شریف نے فائدہ اٹھایا
پاناما فیصلے کو لے کر جب بھی عدلیہ کے خلاف طوفان اٹھا کپتان ہمیشہ اس کے دفاع میں میدان میں آگئے لیکن پہلی بار عمران خان کی پاناما کیس فیصلے کے بعد عدلیہ پرتنقید سامنے آئی ہے
عدلیہ نے اقامے پر کمزور فیصلہ دے کر نواز شریف کو شیر بنا دیا
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ عدلیہ نے اقامے پر کمزور فیصلہ دیا، اتنی زیادہ چیزیں تھیں مگر نواز شریف کو اقامے پر نا اہل کیا گیا جس کا نوازشریف نے فائدہ اٹھایا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے  کہا ہے کہ نوازشریف کے خلاف کیس پاناما کا تھا مگر سزا اقامے پر ہوئی، عدلیہ نے اقامے پر کمزور فیصلہ دیا، اتنی زیادہ چیزیں تھیں مگر نواز شریف کو اقامے پر نااہل کیا گیا جس کا نواز شریف نے فائدہ اٹھایا، نواز شریف نے 28 جولائی کے بعد اداروں پر تنقید شروع کردی اس پر عدالت نے توہین کا نوٹس ہی نہیں لیا اور نواز شریف شیر بنتے چلے گئے۔

خیال رہے کہ پاناما فیصلے کو لے کر جب بھی عدلیہ کے خلاف طوفان اٹھا کپتان ہمیشہ اس کے دفاع میں میدان میں آگئے لیکن پہلی بار عمران خان کی پاناما کیس فیصلے کے بعد عدلیہ پرتنقید سامنے آئی ہے، اچانک پاناما فیصلے کو کمزور قرار دے کرعمران خان نے سب کو حیران کردیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے عمران خان پریس کانفرنسز اور جلسوں میں سپریم کورٹ کے فیصلے کا دفاع کرتے رہے ہیں مگرعمران خان کے نئے بیان نے ان کے سابق بیانات کے بارے میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcawene649n6e1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ